Inquilab Logo

ثانیہ مرزا کی ۴؍ سال بعد فیڈ کپ ٹیم میں واپسی

Updated: February 23, 2020, 10:29 AM IST | Agency | New Delhi

ہندوستان کی سب سے زیادہ کامیاب خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کی ۴؍ سال کے طویل وقفے کے بعد فیڈ کپ ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے۔ آل انڈیا ٹینس اسوسی ایشن (اے آئی ٹی اے) نے ۳؍ سے ۷؍مارچ تک دبئی میں کھیلے جانے والے فیڈ کپ ایشیا اوشیانا زون گروپ اے ٹورنامنٹ کے لئے سنیچر کو اعلان کردہ ہندوستانی ٹیم میں ثانیہ کو نامزد کیا ہے۔

ثانیہ مرزا ۔ تصویر : ٹویٹر
ثانیہ مرزا ۔ تصویر : ٹویٹر

 نئی دہلی : ہندوستان کی سب سے زیادہ کامیاب خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کی ۴؍ سال کے طویل وقفے کے بعد فیڈ کپ ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے۔ آل انڈیا ٹینس اسوسی ایشن (اے آئی ٹی اے) نے ۳؍ سے ۷؍مارچ تک دبئی میں کھیلے جانے والے فیڈ کپ ایشیا اوشیانا زون گروپ اے ٹورنامنٹ کے لئے سنیچر کو اعلان کردہ ہندوستانی ٹیم میں ثانیہ کو نامزد کیا ہے۔ سابق ڈبلز نمبروَن ثانیہ آخری بار  ۲۰۱۶ء میں فیڈ کپ میں کھیلی تھی اور اکتوبر۲۰۱۷ء سے زچگی کی چھٹی کی وجہ سے کورٹ سے باہر تھیں۔ ۳۳؍ سالہ ثانیہ مرزا نے اس سال جنوری میں ہوبارٹ انٹرنیشنل کورٹ پر واپسی کی تھی اور خطاب بھی جیتا تھا لیکن پنڈلی کی چوٹ کی وجہ سے انہیں سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں ریٹائر ڈ ہونا پڑا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK