Inquilab Logo

سرفراز خان نے ویڈیو کے ذریعہ اپنے ردعمل کا اظہار کیا

Updated: June 26, 2023, 2:29 PM IST | Mumbai

دورۂ ونڈیز پر ٹیم میں شامل نہ کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ممبئی کے بلےبازنے انسٹا اسٹوری پر بغیر کسی کیپشن کے رنجی ٹرافی میں اپنی بلےبازی کی مہارت کا ایک ویڈیو پوسٹ کیا

photo;INN
تصویر :آئی این این

 ہندوستان  اور ویسٹ انڈیز ۱۲؍ جولائی سے ملٹی فارمیٹ سیریز میں آمنے سامنے ہوں گے۔ قبل ازیں بی سی سی آئی (بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا) نے حال ہی میں  ویسٹ انڈیز کے اگلے دورے کے لئے ہندوستان کے ون ڈے اور ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔۲۵؍سالہ سرفراز خان نے بی سی سی آئی کی جانب سے دورۂ ویسٹ انڈیز کےلئے ٹیم کے اعلان کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر کئے جانے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
 ٹویٹرپرسرفراز کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر بی سی سی آئی پر تنقید کی گئی ہےکیونکہ ہندوستانی بلے باز بلاشبہ حالیہ دنوں میں رنجی ٹرافی میں بہترین کارکردگی  پیش کرنے  والوں میں سے ایک رہے ہیں اور بہت سے کرکٹ ماہرین کا خیال ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے دورے کے لئے ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنا لیں گے۔وہ دورۂ ویسٹ انڈیز کیلئے منتخب ٹیم میں جگہ بنانے کے سب سے زیادہ مستحق امیدوار تھے۔ اس کے علاوہ سرفرازخان  نے اب اپنے  معاملے میں خاموشی توڑتے ہوئے انسٹاگرام کا سہارا لیاہے۔ انسٹاگرام اسٹوری پر سرفراز خان نے بغیر کسی کیپشن کے رنجی ٹرافی میں اپنی بلے بازی کی مہارت کا ایک ویڈیو پوسٹ کیا۔ کئی سابق کرکٹرس کا ماننا ہے کہ سرفراز خان فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہترین کارکردگی  پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور یقینی طور پر قومی ٹیم کیلئے آغاز کرنے کے مستحق ہیں۔ ۲۵؍ سالہ کھلاڑی کے نام۳۷؍ فرسٹ کلاس میچوں میں۳۵۰۵؍ رن ہیں اور ان کے ٹیسٹ سلیکشن میں  نظر انداز کے رویہ  نے بہت سے ماہرین کو ناراض کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK