ساتوک سائراج رینکیر یڈی اور چراغ شیٹی کی ہندوستانی جوڑی نے ڈنمارک کی جوڑی راسمس کیئر اور اینڈرس سکاروپ راسموسن کو شکست دے کر انڈونیشیا اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔
EPAPER
Updated: June 06, 2025, 2:37 PM IST | Agency | Jakarta
ساتوک سائراج رینکیر یڈی اور چراغ شیٹی کی ہندوستانی جوڑی نے ڈنمارک کی جوڑی راسمس کیئر اور اینڈرس سکاروپ راسموسن کو شکست دے کر انڈونیشیا اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔
ساتوک سائراج رینکیر یڈی اور چراغ شیٹی کی ہندوستانی جوڑی نے ڈنمارک کی جوڑی راسمس کیئر اور اینڈرس سکاروپ راسموسن کو شکست دے کر انڈونیشیا اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا جبکہ پی وی سندھو کو پری کوارٹر فائنل میں مقامی پورن پاوی چوچوونگ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔
مردوں کے ڈبلز میں ساتوک رینکیریڈی اور چراغ شیٹی نے ڈنمارک کی جوڑی کو ۱۶۔ ۲۱، ۲۱۔ ۱۸، ۲۰۔ ۲۲؍سے شکست دی۔ پہلا گیم ہارنے کے بعد ساتوک۔ چراغ نے زبردست واپسی کی اور دوسرا گیم جیت لیا۔ فیصلہ کن میچ میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کو سخت مقابلہ دیا۔ ایک گھنٹہ ۱۰؍منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں ساتوک چراغ نے ایک میچ پوائنٹ بچایا اور سنسنی خیز جیت درج کی۔
خواتین کی سنگلز بیڈمنٹن رینکنگ میں ۲۱؍ویں نمبر پر موجود سندھو کو تھائی لینڈ کی چھٹی سیڈ اور دنیا کی آٹھویں نمبر کی کھلاڑی پورن پاوی چو چوونگ سے پہلا گیم جیتنے کے بعد۲۰۔ ۲۲، ۲۱۔ ۱۰، ۲۱۔ ۸؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ۲؍ بار کی اولمپک میڈل فاتح کھلاڑی کی شکست کیساتھ ہی ہندوستان کا سنگلز میچ میں چیلنج ختم ہو گیا ہے۔