• Fri, 27 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ورلڈکپ سے قبل میکسیکو میں سیکوریٹی خدشات، فیفا میچوں کی منتقلی پر آمادہ نہیں

Updated: February 27, 2026, 6:01 PM IST | Mexico City

فٹبال ورلڈکپ کے آغاز میں چار ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے جبکہ شریک میزبان ملک میکسیکو میں پیدا ہونے والی سنگین سیکوریٹی صورتحال نے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔

Fifa World Cup.Photo:INN
فیفا ورلڈ کپ ۔تصویر:آئی این این

 فٹبال ورلڈکپ کے آغاز میں چار ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے  جبکہ شریک میزبان ملک میکسیکو میں پیدا ہونے والی سنگین  سیکوریٹی صورتحال نے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں مافیا گروہوں کی پرتشدد کارروائیوں کے باوجود فیفا نے وہاں شیڈول ورلڈکپ میچوں  کو کسی اور مقام پر منتقل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
گزشتہ دنوں فوجی کارروائی میں ایل مینچو کے نام سے معروف بدنام زمانہ ڈرگ کارٹل سربراہ نیمیسیو اوسیگویرا سروینٹس کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔اس کی ہلاکت کے بعد مافیا گروہوں کی جانب سے انتقامی کارروائیاں شروع ہو گئیں، جس کے باعث کئی فٹبال میچز ملتوی بھی کیے گئے۔ ادھر فیفا کے صدر جی انفینٹینو  کا کہنا ہے کہ انہیں میکسیکو کی ورلڈکپ میزبانی کی صلاحیت پر مکمل اعتماد ہے اور میچز کی منتقلی زیر غور نہیں۔
نیمار جونیئر کا ونیشیئس جونیئر کے ساتھ اظہارِ یکجہتی 
 برازیلین فٹ بال اسٹار نیمار جونیئر نے جمعرات کی رات اتحاد اور یکجہتی کا ایک مضبوط پیغام اس وقت دیا جب انہوں نے برازیلین سیری اے  کے ایک میچ کے دوران سینٹوس کی جانب سے گول اسکور کرنے کے بعد ونیشیئس جونیئر کے مخصوص انداز میں رقص کر کے جشن منایا۔

یہ بھی پڑھئے:مثبت سوچ نے ایک اور کامیاب رنجی سیزن کھیلنے میں مدد کی:عاقب نبی

واسکو ڈی گاما کے خلاف سانتوس کی فتح میں نیمار نے دو گول اسکور کیے۔ اپنے ایک گول کے بعد وہ کارنر فلیگ کے پاس گئے اور ونیشیئس جونیئر کا وہ مشہور رقص دہرایا جو اب نسل پرستی کے خلاف مزاحمت کی علامت بن چکا ہے۔ یہ محض ایک جشن نہیں بلکہ ایک واضح بیان تھا، جو ونیشیئس جونیئر کے ساتھ حالیہ دنوں میں ہونے والے ناروا سلوک کے خلاف تھا۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حال ہی میں پرتگال میں بنفیکا کے خلاف چیمپئن لیگ کے میچ کے دوران ونیشیئس جونیئر کو ایک بار پھر نسلی امتیاز اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے:ابھے ورما اور شنایا کپور کی اگلی فلم کا عنوان ’’جیکب کارڈوسو‘‘ ہے

نیمار جونیئر کی جانب سے اس اندازِ جشن کو فٹ بال کی دنیا میں نسل پرستی کے خلاف ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب، ورلڈ کپ سے قبل نیمار کی فارم میں واپسی برازیلین ٹیم اور ان کے نئے کوچ کارلو اینچلوٹی کے لیے بھی خوش آئند خبر ہے، کیونکہ ٹیم عالمی کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK