امتیاز علی کی فلم ’’میں واپس آؤں گا‘‘ کا رومانوی گیت ’’مسکارا‘‘ ناظرین کے دل جیتنے میں کامیاب رہا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے سال کے سب سے زیادہ زیرِ بحث گانوں میں شامل ہو گیا ہے۔
EPAPER
Updated: June 02, 2026, 3:10 PM IST | Mumbai
امتیاز علی کی فلم ’’میں واپس آؤں گا‘‘ کا رومانوی گیت ’’مسکارا‘‘ ناظرین کے دل جیتنے میں کامیاب رہا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے سال کے سب سے زیادہ زیرِ بحث گانوں میں شامل ہو گیا ہے۔
امتیاز علی کی فلم ’’میں واپس آؤں گا‘‘ کا رومانوی گیت ’’مسکارا‘‘ ناظرین کے دل جیتنے میں کامیاب رہا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے سال کے سب سے زیادہ زیرِ بحث گانوں میں شامل ہو گیا ہے۔ ایک کروڑ سے زیادہ ویوز اور سوشل میڈیا پر ایک لاکھ سے زائد ریلز کے ساتھ ’’مسکارا‘‘ اس سال کا ایک بڑا وائرل میوزک لمحہ بن کر ابھرا ہے۔ فلمی گیت کی حدود سے آگے بڑھتے ہوئے یہ اب ایک ڈجیٹل دھماکہ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔
شروَری اور ویدانگ رائنا کی شاندار کیمسٹری سے مزین ’’مسکارا‘‘، جس کی موسیقی عظیم موسیقار اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے اور جس کے بول ارشاد کامل نے لکھے ہیں، ناظرین کے درمیان بے حد مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ اس کا شوخ رومانوی انداز، دلکش مناظر اور فوراً زبان پر چڑھ جانے والی دھن اسے ہر پلیٹ فارم پر پسندیدہ بنا رہی ہے۔ اس گیت نے فین ویڈیوز، ڈانس ٹرینڈز اور کانٹینٹ کریئیٹرز کے ذریعے سوشل میڈیا پر ایک بڑی لہر پیدا کر دی ہے، جس کے باعث یہ ایک ثقافتی رجحان بن گیا ہے۔
اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شروَری نے کہا ’’میں ہمیشہ سے بالی ووڈ موسیقی کی بہت بڑی مداح رہی ہوں کیونکہ گانوں میں لوگوں کی یادوں اور ان کے خاص لمحات کا حصہ بننے کی غیر معمولی صلاحیت ہوتی ہے۔ اسی لیے جن گانوں سے میں وابستہ رہی ہوں، انہیں ناظرین سے اتنا پیار ملتا دیکھنا میرے لیے بے حد خاص ہے۔ ’ترس‘، ’ہاں کے ہاں‘ اور اب ’’مسکارا‘ ‘ یہ تینوں گانے اپنے مزاج اور شخصیت کے اعتبار سے بالکل مختلف ہیں، لیکن ناظرین نے ان سب کو یکساں محبت دی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:آدرش گورو اگلے ہفتے ’’ایلین: ارتھ‘‘ سیزن ۲؍ کی شوٹنگ شروع کریں گے
’’مسکارا‘‘ کے حوالے سے مجھے سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ لوگوں نے اسے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ اپنایا ہے۔ ہر روز مجھے اس گانے کے نئے اور منفرد ورژنز دیکھنے کو ملتے ہیں۔ مختلف انداز میں لوگوں کا اس گیت سے جڑنا میرے لیے انتہائی خوشی کی بات ہے۔ ایک فنکار کے لیے اس سے بڑا انعام کوئی نہیں کہ ناظرین آپ کے کام کو اپنی زندگی اور اپنی کہانیوں کا حصہ بنا لیں۔ لوگوں کی جانب سے بنائے جانے والے تمام ورژنز مجھے بہت پسند آ رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ اسی طرح اس گانے کے ساتھ لطف اندوز ہوتے رہیں گے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:مانسون کے کیرالا پہنچنے کیلئے ابھی مزید دوتین دن کا انتظار
اس وائرل کامیابی کے مرکز میں شروَری ہیں، جن کا پگڑی والا انداز اور فطری دلکشی گانے کی سب سے زیادہ زیرِ بحث خصوصیات میں شامل ہو چکی ہیں۔ فین ایڈیٹس سے لے کر ریلز تک، ناظرین شروَری کے ’’مسکارا‘‘ اوتار کو بے حد پسند کر رہے ہیں، جو ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ایک اور ثبوت ہے۔
گانے کی زبردست مقبولیت نے ’’میں واپس آؤں گا‘‘ کے لیے جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا ہے۔ امتیاز علی کی اس انتہائی متوقع فلم میں دلجیت دوسانجھ، نصیرالدین شاہ، ویدانگ رائنا اور شروَری مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ برصغیر کی تقسیم کے جذباتی پس منظر پر مبنی اس فلم نے اپنے اعلان کے بعد سے ہی ناظرین کے درمیان خاصی دلچسپی پیدا کر رکھی ہے۔