• Mon, 27 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شریاس ایّر پسلی کی چوٹ کے باعث آئی سی یو میں داخل

Updated: October 27, 2025, 3:45 PM IST | Sydney

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران پسلیوں میں چوٹ لگنے کے بعد ہندوستانی بلے باز شریاس ایّرکو سڈنی کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کروایا گیا ہے۔

Shreyas Iyer.Photo:PTI
شریاس ایِّر۔ تصویر:آئی این این

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران پسلیوں میں چوٹ لگنے کے بعد ہندوستانی بلے باز شریاس ایّرکو سڈنی کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کروایا گیا ہے۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے پیر کی صبح ایکس  پر جاری بیان میں کہا کہ ’’شریاس ایّرکو ۲۵؍اکتوبر کو سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران فیلڈنگ کے وقت بائیں پسلیوں کے قریب چوٹ لگی تھی۔ اس کے بعد انہیں  دیگر  جانچ کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ ‘‘
بیان میں مزید کہا گیاہے کہ ’’اسکین رپورٹ سے چوٹ کی صحیح جگہ کا پتہ چلا سکا ہے۔ ان کا علاج جاری ہے اور وہ آہستہ آہستہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ بی سی سی آئی کا طبی عملہ سڈنی اور ہندوستان کے ماہر ڈاکٹرس کے ساتھ مل کر ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے ڈاکٹر سڈنی میں ہی مقیم رہیں گے تاکہ روزانہ شریاس کی صحت کا جائزہ لے سکیں۔‘‘
ایّر کو یہ چوٹ فیلڈنگ کے دوران اس وقت لگی جب انہوں نے ایلیکس کیری کو آؤٹ کرنے کے لیے پیچھے کی طرف چھلانگ لگا کر ایک شاندار کیچ پکڑنے کی کوشش کی۔ اس دوران زمین پر گرتے وقت ان کی بائیں پسلی کے نیچے شدید چوٹ لگ گئی۔کیچ لینے کے فوراً بعد ایّر نے اپنی پسلیوں کو پکڑ لیا اور فزیو تھیراپسٹ کو بلایا گیا۔ انہیں فوراً میدان سے باہر لے جایا گیا اور وہ آسٹریلیا کی اننگز کے بقیہ حصے میں واپس نہیں آئے۔ اس وقت بی سی سی آئی نے ایک مختصر بیان میں کہا تھا کہ ایّرکو مزید معائنے اور تشخیص کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:کرکٹ وائیڈ بال کے نئے قانون کا تجربہ،نیلے رنگ کی نئی لکیروں کا آغاز

کمنس کمر کی چوٹ کے باعث پہلے ایشیز ٹیسٹ سے باہر
آسٹریلیائی آل راؤنڈر پیٹ کمنس کمر کی چوٹ کے باعث پرتھ میں ہونے والے پہلے ایشیز ٹیسٹ سے باضابطہ طور پر باہر ہو گئے ہیں۔ کمنس کی غیر موجودگی میں اسٹیون اسمتھ ۲۱؍ نومبر سے شروع ہورہے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیائی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ آسٹریلیائی ٹیم  کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونالڈ نے کینبرا میں بتایا کہ ’’ہمارے پاس اب وقت ختم ہو گیا ہے۔ تقریباً ایک ہفتہ قبل ہی ہم نے کہا تھا کہ انہیں صحت یاب ہونے میں ۴؍ ہفتوں سے زیادہ کا وقت لگے گا اور بدقسمتی سے ہمارے پاس اتنا وقت نہیں ہے لیکن ہم دوسرے ٹیسٹ کے لیے کافی حوصلہ افزا اور پُر امید ہیں۔ میرا خیال ہے کہ اگلا سوال یہی ہوگا کہ ٹائم فریم کیا ہے، دوسرے ٹیسٹ کے لیے کیا صورتحال ہے ، میں اس کا واضح جواب نہیں دے سکتا، سوائے اس کے کہ وہ اس ہفتے گیند بازی شروع کردیں گے اور یہ ایک بڑا قدم ہے۔ یہی وہ اہم مرحلہ تھا جسے ہم جوڑنا چاہتے تھے اور وہ  معلومات حاصل کرنا چاہتے ۔ لہٰذا ہم دوسرے ٹیسٹ کی طرف بڑھ رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نتیجہ مثبت ہوگا۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK