• Sun, 26 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرکٹ وائیڈ بال کے نئے قانون کا تجربہ،نیلے رنگ کی نئی لکیروں کا آغاز

Updated: October 26, 2025, 8:44 PM IST | Dubai

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ میں وائیڈ بال کے قوانین میں نیا تجربہ شروع کر دیا ہے۔ ہندوستان اورآسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں وکٹ کے دونوں جانب نیلے رنگ کی نئی لکیروں کا استعمال کیا گیا۔

Blue LIne On Pitch.Photo:INN
پچ پر نیلی لکیر۔ تصویر:آئی این این

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ میں وائیڈ بال کے قوانین میں نیا تجربہ شروع کر دیا ہے۔ ہندوستان اورآسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں کھیلے جانے والے  پہلے ون ڈے میچ میں وکٹ کے دونوں جانب نیلے رنگ کی نئی لکیروں کا استعمال کیا گیا، جس نے شائقین کو حیران کر دیا۔ اسی طرح بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میرپور میں کھیلے جانے والے  پہلے ون ڈے میں بھی نئی لکیریں دیکھی گئیں۔ 
ذرائع کے مطابق آئی سی سی لیگ اسٹمپ کے قریب وائیڈ بال کے نئے قانون کا ۶؍ ماہ کے ٹرائل مرحلے کے تحت تجربہ کر رہی ہے۔ اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو اسے وائٹ بال کرکٹ میں باضابطہ نافذ کر دیا جائے گا۔ 
پرانے قانون کے مطابق اگر گیند لیگ اسٹمپ کے قریب بھی جاتی تھی تو اسے وائیڈ قرار دیا جاتا تھا، جس سے بیٹرز کو زیادہ فائدہ ہوتا اور بولرز کی غلطی کی گنجائش کم رہتی تھی۔  نئے قانون کے تحت لیگ اسٹمپ کے قریب نئی لکیریں لیگ سائیڈ پر جانے والی وائیڈ بال کا تعین کریں گی۔ اگر گیند لکیر کے اندر سے گزرے تو اسے وائیڈ قرار نہیں دیا جائے گا، صرف لکیر سے باہر نکلنے والی گیند ہی وائیڈ ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے:پریمیر لیگ میں لیورپول کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا

پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء کی آئی سی سی پر تنقید
پاکستانی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو ورلڈ کپ کے لیے اچھے وینیوز کا انتخاب کرنا چاہیے۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین کولمبو میں شیڈول میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا جس کے ساتھ پاکستان کا ورلڈکپ میں سفر بغیر جیت کے تمام ہوا۔
 کپتان فاطمہ ثناء نے آئی سی سی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ورلڈکپ کے لیے چار سال انتظار کرتے ہیں، ورلڈکپ کے اچھے مقام  کا انتخاب کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گزشتہ کچھ عرصے میں زیادہ کرکٹ نہیں کھیلا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان ٹیم کے ورلڈکپ کے۷؍ میں سے ۳؍ میچز بارش کی نذر ہوگئے جبکہ  ۴؍میں اسے شکست ہوئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK