• Sun, 07 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شریس ایّر ٹیم انڈیا اے کے کپتان مقرر کیا

Updated: September 07, 2025, 7:34 PM IST | Mumbai

ستمبر میں ہونے والے آسٹریلیا اے کے خلاف ۲؍ کثیر روزہ میچوں کے لیے شریس ایّر کو انڈیا اے کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ کے ایل راہل اور محمد سراج پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

Shreyas Iyer. Photo:INN
شریاس ایّر۔ تصویر:آئی این این

ستمبر میں ہونے والے آسٹریلیا اے کے خلاف ۲؍ کثیر روزہ میچوں کے لیے شریس ایّر کو انڈیا اے کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ کے ایل راہل اور محمد سراج پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، تاہم دوسرے میچ کے لیے یہ دونوں کھلاڑی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ 
منتخب ٹیم میں دھرو جریل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ وہیں، لمبے عرصے سے ہندوستان کے لیے ٹیسٹ آغاز کا انتظار کرنے والے ابھیمنیو ایشورن کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ تمل ناڈو کے وکٹ کیپر بلے باز این جگدیشن کو بھی شامل کیا گیا ہے، جگدیشن کو رشبھ پنت کے زخمی ہونے کے بعد انگلینڈ کے دورے پر ۵؍ویں ٹیسٹ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں بھی بلایا گیا تھا۔ جگدیشن نے حال ہی میں دلیپ ٹرافی سیمی فائنل میں ساؤتھ زون کے لیے کھیلتے ہوئے نارتھ زون کے خلاف۱۹۷؍ رن کی اننگز بھی کھیلی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے:نکہت زرین کی پیش قدمی ، لولینا باہر

انگلینڈ کے دورے پر ہندوستان کے لیے آغاز کرنے والے سائی سدرشن کے علاوہ دیودت پڈیکل، نتیش کمار ریڈی اور پرسدھ کرشنا کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی آل راؤنڈ کارکردگی سے متاثر کرنے والے اسپن آل راؤنڈر ہرش دوبے اور تنوش کوٹیان کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ نوجوان چہروں میں آیوش بدونی، یش ٹھاکر، گرنور براڑ اور مانو سوتھار کو بھی منتخب کیا گیا ہے۔ وہیں تیز گیند بازی کے حملے میں پرسدھ کی حمایت کے لیے خلیل احمد بھی موجود ہوں گے۔ تاہم منتخب ٹیم میں رتوراج گائیکواڑ کا نام شامل نہیں ہے، گائیکواڑ نے دلیپ ٹرافی سیمی فائنل میں سینٹرل زون کے خلاف ویسٹ زون کے لیے۱۸۴؍ رن کی اننگز کھیلی تھی۔ ویسٹ زون کے کپتان شاردل ٹھاکر بھی اس ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ ٹھاکر انگلینڈ کے دورے پر ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ تھے۔
انڈیا اے کی ٹیم: شریس ایّر (کپتان)، ابھیمنیو ایشورن، این جگدیشن (وکٹ کیپر)، سائی سدرشن، دھرو جریل (نائب کپتان اور وکٹ کیپر)، ہرش دوبے، دیودت پڈیکل، آیوش بدونی، نتیش کمار ریڈی، تنوش کوٹیان، پرسدھ کرشنا، گرنور براڑ، خلیل احمد، مانو سوتھار، یش ٹھاکر۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK