• Mon, 08 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نکہت زرین کی پیشقدمی ، لولینا باہر

Updated: September 07, 2025, 6:23 PM IST | Liverpool

ہندوستان کی اسٹار باکسر نکہت زرین نے سنیچر کو لیورپول میں ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ میں خواتین کے۵۱؍ کلوگرام وزن کے زمرے کے پہلے راؤنڈ میں شاندار فتح کے ساتھ بین الاقوامی اسٹیج پر اپنی واپسی کا اعلان کیا۔

Nikhat Zareen. Photo:INN
نکہت زرین۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان کی اسٹار باکسر نکہت زرین نے  سنیچر کو لیورپول  میں ورلڈ باکسنگ چمپئن  شپ میں خواتین کے۵۱؍ کلوگرام وزن کے زمرے کے پہلے راؤنڈ میں شاندار فتح کے ساتھ بین الاقوامی اسٹیج پر اپنی واپسی کا اعلان کیا جبکہ ٹوکیو اولمپکس کی کانسہ کا تمغہ جیتنے والی لولینا بورگوہین کو خواتین کے۷۵؍کلوگرام زمرے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

۲۹؍ سالہ نکہت  ، جو پہلے دو بار ورلڈ چمپئن رہ چکی ہیں اور اس سال کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں حصہ نہیں لیا تھا، نے اپنے کھیل میں کسی بھی کمی کو ظاہر نہیں ہونے دیا اور پہلے ہی منٹ سے امریکہ کی جینیفر لوزانو پر حاوی رہتے ہوئے۰۔۵؍ سے کامیابی حاصل کی۔ تاہم ہفتے کا دن دیگر دو ہندوستانی کھلاڑیوں کے لیے زیادہ اچھا ثابت نہیں ہوا۔ 
ٹوکیو اولمپکس کی کانسہ کی فاتح لولینا بورگوہین خواتین کے۷۵؍ کلوگرام زمرے کے دوسرے راؤنڈ میں ترکی کی  کھلاڑی سے ۰۔۵؍ سے ہار گئیں جبکہ ہتیش گُلیا کی زبردست جدوجہد بھی مردوں کے۷۰؍ کلوگرام زمرے کے مقابلے میں نیدرلینڈس کے فِن رابرٹ بوس کے خلاف۱۔۴؍ سے شکست سے بچانے کے لیے کافی ثابت نہ ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیئے:پرتگال کی شاندارفتح، رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا

ہندوستان نے ورلڈ باکسنگ، جو باکسنگ کے لیے حال ہی میں قائم کی گئی بین الاقوامی گورننگ باڈی ہے، کے زیر اہتمام منعقد ہو رہی پہلی ورلڈ چمپئن  شپ میں ۲۰؍ رکنی دستہ اتارا ہے اور اپنے مہم کا شاندار آغاز کیا ہے۔ شکست کے بعد۲۷؍ سالہ لولینا نے الزام لگایا کہ انہیں وہ تربیت اور کوچنگ نہیں مل رہی جس کی انہیں واقعی ضرورت تھی۔ ایک ماہ قبل لولینا نے بی ایف آئی کے اعلیٰ عہدیدار پر بھی بدتمیزی کا الزام لگایا تھا۔
نریندر نے۹۰؍ پلس ایشین گیمز میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والے نریندر بیروال نے مردوں کے۹۰؍پلس  کلوگرام زمرے میں آئرلینڈ کے مارٹن کرسٹوفر میک ڈوناگ کو شکست دی۔ نریندر نے سست آغاز کیا لیکن دوسرے اور تیسرے راؤنڈ میں سیدھے گھونسوں کے ساتھ غلبہ حاصل کیا۔راؤنڈ آف۱۶؍ میں اب ان کا مقابلہ اٹلی کے ڈیاگو لینزی سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK