Inquilab Logo

پریکٹس کیلئے کم وقت ملنے کی شکایت نہیں کر سکتے

Updated: May 14, 2021, 12:50 PM IST | Agency | New Delhi

انگلینڈ جانے والی ہندوستانی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شری دھر نے کہا کہ کھلاڑی جلد خود کو حالات کے مطابق ڈھال لیںگے

 With Team India`s fielding coach Shri Dhar (right) Rohit Sharma.Picture:INN
ٹیم انڈیا کے فیلڈنگ کوچ شری دھر(دائیں)روہت شرما کے ساتھ۔۔تصویر :آئی این این

کوارینٹائن میں رہنے کی وجہ سے ہندوستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ میں ہونے والی ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کی تیاریاں متاثر ہوئی ہیں لیکن ٹیم انڈیا کے فیلڈنگ کوچ آر شری دھر کو لگتا ہے کہ کھلاڑیوں کے پاس کافی تجربہ ہے اور ہر چیلنج کا سامنا کرنے کےلئے تیار ہیں۔واضـح رہے کہ ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایک ہفتے کے سخت کوارینٹائن کے بعد جون کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ روانہ ہونے کی امید ہے۔ابھی یہ پتہ نہیں چلا ہے کہ ہندوستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ۱۸؍جون سے ساؤتھمپٹن میں شروع ہونے والے فائنل سے قبل پریکٹس کی منظوری دی جائےگی یا نہیں۔ہندوستان کو اس ٹیسٹ میچ کے بعد انگلینڈ کے خلاف ۵؍ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلنی ہے۔ شری دھر سے جب سوال کیا گیا کہ کیا ہندوستانی کھلاڑیوں کو فائنل سے قبل تیاری کے لئے کتنا وقت ملے گا تو انہوںنے کہا کہ ’’مجھے نہیں لگتا ہے کہ ہمارے پاس اس تعلق سے کوئی اختیار ہے۔ہمیں جتنا بھی وقت ملے گا اس سے فائد ہ اٹھانا ہوگاکیوںکہ یہ سب کوارینٹائن، ہمارے وہاں پہنچنے اورپریکٹس کےلئے وقت ملنے پر منحصر ہے۔شری دھر نے حالانکہ یہ ضرور کہا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاس ایسے حالات میں کھیلنے کا کافی تجربہ ہے ۔تھوڑے وقت میں بھی کھلاڑی خود کو حالات کے مطابق ڈھال لیںگے۔اب کھلاڑی جسمانی طور پر فٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ذہنی طور پر فٹ رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم وہاں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلیں یا انگلینڈ کے خلاف میدان پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ ویسے بھی جب ہم کم تیاریوں کے ساتھ میدان پر اترتے ہیں تو مزید محتاط ہوکر کھیلتے ہیں۔کھلاڑی خود کو جلد ہی حالات کے مطابق ڈھال لیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK