Inquilab Logo Happiest Places to Work

ورلڈ چیمپئن شپ میں سندھو کو ۹؍ویں اور ساتوک-چراغ کی جوڑی کو ۵؍ویں سیڈ ملی

Updated: August 04, 2026, 9:18 PM IST | New Delhi

جاپان اوپن چیمپئن پی وی سندھو کو عالمی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے لیے ۹؍ویں سیڈ دی گئی ہے جبکہ ۲۰۲۲ء ایشیائی کھیلوں کے طلائی تمغہ یافتہ ساتوک سائراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی مردوں کی ڈبلز جوڑی کو پانچویں سیڈ ملی ہے۔

Sindhu And Peacko.Photo:X
سندھو اور پیکو۔ تصویر:ایکس

جاپان اوپن چیمپئن پی وی سندھو کو عالمی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے لیے ۹؍ویں سیڈ دی گئی ہے جبکہ ۲۰۲۲ء ایشیائی کھیلوں کے طلائی تمغہ یافتہ ساتوک سائراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی مردوں کی ڈبلز جوڑی کو پانچویں سیڈ  ملی ہے۔ یہ چیمپئن شپ ۱۷؍ سے۲۳؍ اگست ۲۰۲۶ء تک نئی دہلی کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے:ویمنز ٹی۲۰: پاکستان نے تیسرا میچ ۴؍ وکٹوں سے جیت لیا، سری لنکاکا سیریز پر قبضہ


اس چیمپئن شپ کی تمام پانچوں زمروں میں ہندوستان کی دو، دو انٹریاں ہیں اور پانچ میں سے چار زمروں میں کم از کم ایک ہندوستانی کھلاڑی یا جوڑی کو سیڈ  حاصل ہوئی ہے۔سندھو اور ساتوک-چراغ کے علاوہ سابق عالمی چیمپئن شپ کے کانسے کے تمغہ یافتہ لکشیا سین کو مردوں کے سنگلز میں ۱۴؍ویں سیڈنگ ملی ہے، جبکہ دھرو کپیلا اور تنیشا کراسٹو کی مکسڈ ڈبلز جوڑی کو ۱۵؍ویں سیڈ دی گئی ہے۔
 کھلاڑیوں نے۲۸؍ اپریل ۲۰۲۶ء کی عالمی درجہ بندی کی بنیاد پر اس باوقار چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کیا، تاہم سیڈنگ کا تعین ۲۸؍ جولائی ۲۰۲۶ء کی عالمی درجہ بندی کے مطابق کیا گیا۔مردوں کے سنگلز کے عالمی چیمپئن چین کے شی یوکی اور خواتین کے سنگلز میں جنوبی کوریا کی آن سے یونگ اپنی اپنی کیٹیگری میں سرفہرست سیڈ ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:’’دی ریلوے مین‘‘ کے بعد یش راج فلمز کا نیا پروجیکٹ ’’ٹنل مین‘‘


خواتین کے سنگلز کی عالمی چیمپئن جاپان کی آکانے یاماگوچی کو دوسری سیڈ دی گئی ہے، جبکہ چین کی وانگ ژی یی اور چین یوفےئی کو بالترتیب تیسری اور چوتھی سیڈ  ملی ہے۔چیمپئن شپ کے لیے قرعہ اندازی بدھ کو نئی دہلی میں ہوگی اور اگر اس سے قبل کوئی سیڈ یافتہ کھلاڑی یا جوڑی دستبردار ہوتی ہے تو حتمی سیڈنگ میں تبدیلی ممکن ہے۔مردوں کے ڈبلز میں جنوبی کوریا کے کم وون ہو اور سیو سیونگ جے سرفہرست سیڈ ہیں، جبکہ خواتین کے ڈبلز میں چین کی لیو شینگ شو اور تان ننگ کو پہلی سیڈنگ دی گئی ہے۔ مکسڈ ڈبلز میں ان کے ہم وطن فینگ یان ژے اور ہوانگ ڈونگ پنگ ٹاپ سیڈ ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK