Inquilab Logo

سندھو، سری کانت اور سمیر دوسرے راؤنڈ میں، سائنا باہر

Updated: January 20, 2021, 2:19 PM IST | Agency | Bangkok

عالمی چمپئن ہندوستان کی پی وی سندھو، کدامبی سری کانت اور سمیر ورما نے منگل کو اپنے اپنے مقابلے جیت کر ٹویوٹا تھائی لینڈ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کرلیا جبکہ سائنا نہوال پہلے راؤنڈ میں شکست پا کر باہر ہوگئیں۔

PV Sindhu. Picture :INN
ی پی وی سندھو۔ تصویر:آئی این این

عالمی چمپئن  ہندوستان کی پی وی سندھو، کدامبی سری کانت اور سمیر ورما نے منگل کو اپنے اپنے مقابلے جیت کر ٹویوٹا تھائی لینڈ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کرلیا جبکہ سائنا نہوال  پہلے راؤنڈ میں شکست پا کر باہر ہوگئیں۔ پی وی سندھو گزشتہ ہفتے یونیکس تھائی لینڈ اوپن کے پہلے راؤنڈ میں ہارگئی تھیں لیکن چھٹی  سیڈیافتہ سندھو نے تھائی لینڈ میں دوسرے ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا، انہوں نے میزبان ٹیم کی  بوسانن اونگبامروفگان کو۴۳؍منٹ میں۱۷۔۲۱، ۱۳۔۲۱؍سے شکست دے دی۔ پی وی سندھو کا مقابلہ دوسرے راؤنڈ میں ملائیشیا کی کسونا سیلوادورائی سے ہوگا۔ مردوں کے سنگلز میں سری کانت نے پہلے راؤنڈ میں۳۸؍منٹ میں تھائی لینڈ کے سیتھی کون تھامسین کو۱۲۔۲۱، ۱۱۔۲۱؍ سے شکست دے دی۔ دوسرے  راؤنڈ میں سری کانت کا مقابلہ تیسری سیڈ یڈنمارک کے اینڈرس انٹنس سے ہوگا۔ سمیر ورما نے۸؍ویں سیڈیافتہ  ملائیشیا کی لی جی جیا کو ایک گھنٹہ اور۱۴؍ منٹ میں  ۲۱۔۱۸،۲۵۔۲۷،۱۹۔۲۱؍سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں   جگہ بنائی  جہاں ان کا مقابلہ ڈنمارک کے راسمس گمیکے سے ہوگا۔ اس دوران خواتین سنگلز میں سائنا نہوال کو پہلے ہی راؤنڈ میں چوتھی سیڈ یافتہ انگلینڈ کی رتچانوک انتانون سے۳۲؍ منٹ میں شکست کا سامناکرنا پڑا۔ انتانون نے یہ مقابلہ۱۷۔۲۱، ۸۔۲۱؍سے جیت لیا۔ مردوں کے سنگلز زمرے میں سوربھ ورما اور پروپلی کشیپ پہلے راؤنڈ میں شکست کھاکر باہر ہوگئے۔ پروپلی کشیپ نے پہلے گیم میں صفر۔۳؍ سے پیچھے رہتے ہوئے میچ  ادھورا چھوڑ دیا ۔  مکسڈ ڈبلز مقابلے میں ساتوک سائیراج  رینکی ریڈی اور اشونی پونپا کی جوڑی نے پہلے راؤنڈ کا مقابلہ جیت کر دوسرے راؤنڈ  میں جگہ بنالی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK