Updated: January 07, 2026, 6:07 PM IST
| Kualalampur
ملائیشیا اوپن سپر ۱۰۰۰؍ ٹورنامنٹ کے پہلے روز ہندوستانی ستاروں نے شاندار آغاز کیا ہے۔ چار ماہ تک انجری کے باعث کورٹ سے دور رہنے والی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو نے اپنی واپسی کا جشن ایک شاندار جیت سے منایا، جبکہ دنیا کی ٹاپ جوڑیوں میں شامل ساتوک اور چراغ نے بھی اپنے پہلے ہی میچ میں فتح کا پرچم لہرایا۔
پی وی سندھو۔ تصویر:آئی این این
ملائیشیا اوپن سپر ۱۰۰۰؍ ٹورنامنٹ کے پہلے روز ہندوستانی ستاروں نے شاندار آغاز کیا ہے۔ چار ماہ تک انجری کے باعث کورٹ سے دور رہنے والی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو نے اپنی واپسی کا جشن ایک شاندار جیت سے منایا، جبکہ دنیا کی ٹاپ جوڑیوں میں شامل ساتوک اور چراغ نے بھی اپنے پہلے ہی میچ میں فتح کا پرچم لہرایا۔خاتون سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں پی وی سندھو کا مقابلہ چینی تائپے کی سونگ شو یون سے تھا۔ ۵۱؍ منٹ تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں سندھو نے۱۳۔۲۱، ۲۰۔۲۲؍ سے کامیابی حاصل کی۔
میچ کے شروع میں سندھو کچھ زنگ آلود نظر آئیں اور ۱۔۶؍سے پیچھے ہو گئیں، لیکن جلد ہی انہوں نے اپنا فارم تلاش کر لیا اور وقفے تک۹۔۱۱؍ کی برتری حاصل کر لی۔ دوسرے گیم میں سندھو ۹۔۱۴؍ سے آگے تھیں لیکن حریف کھلاڑی نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اسکور ۲۰۔۲۰؍ برابر کر دیا۔ اس نازک موڑ پر سندھو نے اپنے وسیع تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے مسلسل دو پوائنٹس جیتے اور میچ اپنے نام کر لیا۔
دوسرے راؤنڈ میں سندھو کا مقابلہ سابق جونیئر ورلڈ نمبر ون ٹوموکا میازاگی سے ہوگا جو ان کے لیے ایک کڑا امتحان ثابت ہو سکتا ہے۔ہندوستان کی اسٹار جوڑی ساتوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی نے مینڈز ڈبلز میں اپنی دھاک بٹھا دی۔ انہوں نے چینی تائپے کے کھلاڑیوں لی ژے ہوئی اور یانگ پو ہسوان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ۱۳۔۲۱۔۱۵۔۲۱؍ سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔ جہاں سنگلز اور مینز ڈبلز میں خوشی ملی، وہیں دیگر شعبوں میں ہندوستانی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔گایتری گوپی چند اور ٹریسا جولی ایک گھنٹہ طویل جدوجہد کے بعد انڈونیشیا کی جوڑی سے۹۔۲۱، ۲۳۔۲۱، ۱۹۔۲۱؍ سے ہار کر باہر ہوگئیں۔ پنڈا بہنوں (رتوپرنا اور شویتاپرنا) کو بھی ملائیشین جوڑی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مکسڈ ڈبلز میں دھرو کپیلا اور تنیشا کراسٹو بھی تین گیمز کے سخت مقابلے کے بعد شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔
یہ بھی پڑھئے:بپاشا باسو بالی ووڈ میں اپنے پُراعتماد انداز، گلیمراور تھرلر کے لئے مشہور
ہماچل پردیش کی شاندار فتح،دادر و نگر حویلی اور دمن و دیوکو ہرایا
دیو کے دلکش گھوگھلا بیچ پر جاری کھیلو انڈیا بیچ گیمز ۲۰۲۶ء میں ہماچل پردیش کی خواتین بیچ ساکر ٹیم نے جرات، عزم اور ناقابلِ تسخیر حوصلے کی ایک یادگار داستان رقم کرتے ہوئے میزبان دادرا و نگر حویلی اور دمن و دیو کو سنسنی خیز مقابلے میں ۵۔۷؍سے شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھئے:سعودی اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی بھی سرمایہ کاری کرسکیں گے
یہ مقابلہ ہماچل پردیش کی خواتین ٹیم کے لیے بیچ ساکر میں پہلا قدم تھا، مگر اس نئے میدان پر بھی ان کی جدو جہد اور یکجہتی نے شائقین کو حیران کر دیا۔ اس تاریخی فتح کی سب سے روشن علامت گول کیپر پروین کماری بن کر ابھریں، جنہوں نے شدید چوٹ کے باوجود گول پوسٹ کی حفاظت کر کے ثابت کر دیا کہ عزم، درد پر غالب آ سکتا ہے۔میچ کے دوران جب اسکور ۴۔۴؍سے برابر تھا، اسی نازک لمحے پر پروین کے پیر میں سنگین چوٹ آ گئی اور ٹیم کو ایک گول کا نقصان اٹھانا پڑا۔ لیکن بیچ ساکر کے رولنگ سبسٹی ٹیوشن کے اصول کے تحت ابتدائی علاج کے بعد پروین دوبارہ میدان میں اتریں اور زخمی قدموں کے ساتھ ایسی دیوار بن گئیں جسے میزبان ٹیم بار بار ٹکرانے کے باوجود عبور نہ کر سکیں۔میدان میں واپسی کے بعد پروین نہ صرف گول پوسٹ پر ڈٹی رہیں بلکہ مسلسل اپنی ساتھی کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتی رہیں۔ ان کے پُرعزم رویے نے پوری ٹیم میں نئی جان ڈال دی اور یہی حوصلہ آخری لمحات میں فیصلہ کن گولز کی صورت میں کامیابی بن کر ابھرا۔