Inquilab Logo

ہندوستانی ٹیم کو مڈل آرڈر میں بہتری کرنی ہوگی : اسمرتی مندھانا

Updated: February 17, 2020, 10:54 AM IST | Agency | Dubai

فارم میں کھیلنے والی اوپنراسمرتی مندھانا کا خیال ہے کہ مڈل آرڈر کے باہمی کھیل کو دیکھتے ہوئے آئی سی سی خاتون ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے دوران زیادہ اورلمبی اننگزکھیلنی ہوگی۔ خیال رہے کہ۲۱؍فروری ۲۰۲۰ءسے آسٹریلیا میں خواتین ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ شروع ہونے والا ہے۔

اسمرتی مندھانا ۔ تصویر : آئی این این
اسمرتی مندھانا ۔ تصویر : آئی این این

 دُبئی : فارم میں کھیلنے والی  اوپنر اسمرتی مندھانا کا خیال ہے کہ مڈل آرڈر کے باہمی کھیل کو دیکھتے ہوئے آئی سی سی خاتون ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے دوران زیادہ اور لمبی اننگز  کھیلنی ہوگی۔خیال رہے کہ۲۱؍فروری ۲۰۲۰ءسے آسٹریلیا میں خواتین ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ شروع ہونے والا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کی مڈل آرڈر کی کارکردگی  اچھی نہیں ہےجس کی وجہ سے ٹیم کو یکے بعد دیگرے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔۲۰۱۷ء ورلڈکپ کے فائنل میں، ہندوستان۲۸؍ رن کے اندر اندر ۷؍ وکٹ گنوا بیٹھا تھا اور ٹیم انگلینڈ سے ۹؍ رن سے ہارگیا تھا۔   دوسری طرف  سہ رخی سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا کیخلاف ۱۵۵؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم  ۱۴۴؍ رن پر ڈھیر ہوگئی تھی  جبکہ ایک وقت میں ان کا اسکور ۳؍ وکٹ پر ۱۱۵؍رن تھا۔ مندھانا نے کہا کہ مڈل آرڈر میں یقینی طورپر بہتری کی ضرورت ہے۔مندھانا نے کہاکہ ہمیں کوشش کرنی ہوگی کہ ۱۶؍ ویں یا۱۷؍ ویں اوور تک  آؤٹ نہ ہوں اور اگر ہم ۲۰؍ ویں اوور تک ڈٹے رہیں گے تو مسئلہ حل ہوجائے گا۔ خیال رہے کہ مندھاناجمعہ کو آئی سی سی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئی تھیں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK