Inquilab Logo

اسپین نےاٹلی کی فتوحات کے سلسلےکو روک دیا

Updated: October 08, 2021, 1:58 PM IST | Agency | Rome

نیشنز لیگ کے سیمی فائنل میں اسپین نے اٹلی کو ایک کے مقابلے ۲؍گول سے ہرادیا،فیران نے دونوں گول کئے

Ferran Torres cheers after scoring. Picture:INN
فیران ٹوریس گول کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

سابق عالمی چمپئن شپ اسپین نے اٹلی کو اسی کے گھر میں ایک کے مقابلے ۲؍گول سے ہراکر یوئیفا نیشنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔دلچسپ بات یہ رہی کہ اٹلی کو گزشتہ ۳۷؍مقابلوں میں ایک بھی شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا لیکن  اسپین نے اس کی فتوحات کے سلسلے کو روک دیا۔ اسپین کی جانب سے فیران ٹوریس نے ۱۷؍ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی۔پہلے ہاف کے آخری لمحات نے  ٹوریس نے ایک اور گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی برتری کو دو صفر کر دیا۔پہلےہاف میں اسپن دو صفر سے آگے تھی۔پہلا ہاف ختم ہونے سے کچھ دیر پہلے اٹلی کے کپتان لیونڈارے بونوسی کو ریڈ کارڈ کارڈ دکھاگیا اور اس کے بعد سے بقیہ میچ میں اٹلی کو ۱۰؍کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے پر مجبور ہونا پڑا۔ دوسرے ہاف میںامید کی جا رہی تھی کہ اٹلی کے ۱۰؍کھلاڑیوں کا فائدہ اسپین اٹھاتے ہوئے مزید گول کرنے میں کامیاب ہوگیا لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔اٹلی نے اسپین کا جم کر مقابلہ کیا اور کھیل کے ۸۳؍ویں منٹ میں لورینجو پیلیگرنی نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی امیدوں کو زندہ رکھا۔ اٹلی کے کھلاڑیوںنے برابری کا گول کرنے کی بہت کوشش کی لیکن اسپین کی دفاعی صف نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔اسپین نے یہ مقابلہ دو ایک سے جیت کر نیشنز لیگ کے فائنل میں قدم رکھا جہاں اس کا مقابلہ فرانس اور بلجیم کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل مقابلے کے فاتح سے ہوگا۔فائنل۱۰؍اکتوبر کو کھیلا جائےگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK