Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈینی میتئی لائشرام کی ہیٹ ٹرک، ہندوستان نے سری لنکا کو۰۔ ۸؍ سے شکست دے دی

Updated: May 11, 2025, 12:33 PM IST

ہندوستان نے سیف انڈر۱۹؍ چمپئن شپ خطاب کے دفاع کی شاندار شروعات کی۔ ڈینی کے ساتھ پرشان جاجو نے ۲؍ اور دیگر نے ایک ایک گول کیا۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

ہندوستان نے یہاں گولڈن جوبلی اسٹیڈیم میں گروپ بی کے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو۰۔ ۸؍گول سے شکست دے کر اپنے سیف انڈر۱۹؍ چمپئن شپ خطاب کے دفاع کی شاندار شروعات کی۔ 
ڈینی میتئی لائشرام (۲۶`، ۳۱`، ۵۰؍ویں منٹ `) نے ٹورنامنٹ میں پہلی بار شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کی جبکہ پرشان جاجو (۱۷`، ۶۲؍ویں منٹ `) نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۲؍ گول اسکور کئے۔ ایم ڈی اربش (۴۰`)، اُمنگ دودم (۴۸`) اور کپتان سنگمیوم شامی (۸۱`) نے جمعہ کی رات ایک ایک گول کیا۔ اروناچل پردیش میں منعقد ہونے والے پہلے بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم نے پہلی سیٹی سے ہی اپنے ارادے واضح کر دیئے۔ شاندار پاسنگ اور مسلسل دباؤ کے ساتھ، ہندوستان نے میدان پر غلبہ حاصل کیا اور سری لنکا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 
 ہندوستان کے مڈفیلڈ نے تیز پاسیز سے ٹیمپو کو کنٹرول کیا جبکہ ان کے فارورڈس نے سری لنکا کی غیر منظم بیک لائن کو تباہ کردیا۔ اربش اور روہن سنگھ مہمانوں کیلئے خاص طور پر خطرناک ثابت ہوئے جب پرشان جاجو نے۱۷؍ویں منٹ میں شاندار فیلڈ گول کیا۔ صرف ۹؍ منٹ کے بعد سری لنکا کی طرف سے غلط جگہ پر آنے والے بیک پاس نے اُمنگ دودم کو آگے بڑھنے کی اجازت دی اور ڈینی نے مناسب وقت پر ہیڈر سے گول کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔ ہندوستان نے۳۱؍ویں منٹ میں ۰۔ ۳؍ کی برتری حاصل کی جب ڈینی نے دوبارہ گول کیا۔ چوتھا گول ہاف ٹائم سے عین قبل اس وقت ہوا جب ڈینی نے کراس باکس میں پھینکا جسے جاجو نے بڑی چالاکی سے اربش کے راستے میں ہیڈ کیا جنہوں نے آسانی سے گول کر دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK