Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعودی پرو لیگ: النصر کو الاتحاد نے ۲؍کے مقابلے ۳؍گول سے ہرادیا

Updated: May 09, 2025, 1:28 PM IST | Agency | New Delhi

کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم النصر کو سعودی پرو لیگ کے ایک اہم میچ میں الاتحاد کے خلاف ۲؍کے مقابلے۳؍گولسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Sadio Mane (right) scored but captain Cristiano Ronaldo could not score for the team. Photo: INN
سادیو مانے(دائیں) نے گول کیا لیکن کپتان کرسٹیانو رونالڈو ٹیم کیلئے کوئی گول نہ کر سکے۔ تصویر: آئی این این

کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم النصر کو سعودی پرو لیگ کے ایک اہم میچ میں الاتحاد کے خلاف ۲؍کے مقابلے۳؍گولسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ الاول پارک میں کھیلے گئے میچ میں النصر نے ۲؍ گول کی برتری حاصل کرلی تھی لیکن دوسرے ہاف میں ٹیم نے یہ برتری گنوا دی۔ اس میچ میں رونالڈو کوئی گول کرنے میں ناکام رہے۔
 سادیو مانے نے برتری دلائی 
 النصر کا آغاز شاندار رہا اور اس نے تیسرے ہی منٹ میں سادیو مانے کے گول سے ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ اسے یہ موقع الاتحاد کے دفاعی کھلاڑی عبداللہ العماری کی غلطی کی وجہ سے ملا، جن کا بیک پاس سادیو مانے کے پاس پہنچ گیا۔ گیند پر قابو پانے کے بعد سادیو نے گول کیپر پریڈراگ راجکووچ کو چکمہ دیا اور گیند کو گول پوسٹ میں ڈال دیا۔
 النصر نے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل اپنی برتری کو دگنا کر دیا۔ اس بار سادیو مانے نے گول کرنے میں مدد کی اور ایمن یحییٰ نے گیند کو جال میں ڈالنے میں کوئی وقت ضائع نہیں کیا۔ پہلے ہاف کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ النصر میچ آسانی سے جیت جائے گا۔ لیکن الاتحاد کے کھلاڑیوں کے ارادے کچھ الگ تھے۔
بینزیما اور کانتے نے جوابی حملہ کیا
دوسرے ہاف کے آغاز میں الاتحاد نے جارحانہ رخ اپنایا اور ۵؍ منٹ میں واپسی کا اشارہ دے دیا۔ کرسٹیانو رونالڈو کے پرانے ساتھی کریم بینزیما نے ہیڈر کے ذریعے  گول کرتے ہوئے ٹیم کی امیدوں کو جگایا۔ اس کے صرف ۳؍ منٹ بعد این گولو کانتے نے کٹ بیک پاس سے شاندار گول کر کے اسکور ۲۔۲؍ سے بارابر کرتے ہوئے النصر پر دباؤ بنا دیا۔
  الاتحاد کیلئے فیصلہ کن گول آؤر ہوسیم کے حصے میں آیا جن کا پہلا شاٹ النصر کے گول کیپر بینٹو نے بچایا لیکن ریباؤنڈ پر الاتحاد کے کھلاڑی سے ٹکرا کر گول پوسٹ میں چلا گیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی النصر پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر چلا گیا ہے اور اب وہ ٹاپ پر موجود الاتحاد سے ۱۱؍پوائنٹس پیچھے ہے۔ الاتحاد نے اس فتح سے اپنی ٹاپ پوزیشن کو مزید مضبوط کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK