Inquilab Logo

اسپین لگاتار دوسری مرتبہ انڈر۔۱۷؍وومینس فٹبال ورلڈ کپ خطاب پر قابض

Updated: November 01, 2022, 1:19 PM IST | Agency | Mumbai

فائنل میں کولمبیا کو ایک صفر سے شکست دے دی،میچ کا واحد گول کولمبیا کی کھلاڑی کی غلطی سے ہوا،نائیجیریا نے تیسرا مقام حاصل کیا

Spain`s women`s football team with the trophy after defeating Colombia in the U-17 World Cup final. .Picture:INN
اسپین کی خاتون فٹبال ٹیم انڈر۱۷؍ورلڈ کپ کے فائنل میں کولمبیا کو شکست دینے کے بعد ٹرافی کے ساتھ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ۔ تصویر:پی ٹی آئی

اسپین کی انڈر۔۱۷؍وومینس فٹبال ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوےعالمی کپ کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے انڈر۔۱۷؍فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں اسپین نے کولمبیا کو ایک صفر سے ہراکر خطاب پر دوسری مرتبہ قبضہ کرلیا۔دلچسپ بات یہ رہی کہ اس فائنل کو جیتنے والی اسپن کے کسی کھلاڑی نے گول نہیں بلکہ کولمبیا کی اینا گزمین کی غلطی کی وجہ سے گیند گول پوسٹ میں چلی گئی ۔کھیل کے ۸۲؍ویں منٹ میں اس ’اون گول’ کی وجہ سے اسپین نے لگاتار دوسری مرتبہ انڈر۔۱۷؍وومینس ورلڈ کپ خطاب اپنے نام کرلیا۔واضح رہے کہ اسپین نے ۲۰۱۸ء میں بھی خطاب جیتا تھا۔ دلچسپ بات یہ رہی کہ ہندوستان میں منعقد ہوئے اس ورلڈ میں اسپین کو سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا بھی خطرہ منڈلانے لگا تھا۔اسپین نے گروپ مقابلے کے پہلے میچ میں کولمبیا کو ایک صفر سےشکست دی تھی لیکن دوسرے میچ میں میکسیکو نے دفاعی چمپئن اسپین کو ایک کے مقابلے ۲؍گول سے ہرا دیا تھا۔اسپین کو کوارٹر فائنل میں پہنچنے کیلئے تیسرا اور آخری میچ جیتنا ضروری تھا ورنہ وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوجاتی۔آخری میچ جیت کر بمشکل اسپین  نے کوارٹر فائنل میں قدم رکھا تھا۔ دریں اثنا تیسری پوزیشن کےلئے کھیلے گئے مقابلے میں نائیجیریا اور جرمنی آمنے سامنے تھیں۔اس میچ میں دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک ۳۔۳؍کی برابری پر تھیں اور پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا۔پنالٹی شوٹ اؤٹ میں نائیجیریا نے جرمنی کو ۲؍کے مقابلے ۳؍گول سے شکست دیتے ہوئے برونز میڈل حاصل کیا۔ واضح رہے کہ ہندوستان کو پہلی مرتبہ انڈر۔۱۷؍وومینس فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی ملی تھی۔ہندوستان کی فٹبال ٹیم گروپ مقابلوں میں ہی بغیر کوئی میچ جیتے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھی  لیکن ملک میں اس ٹورنامنٹ کی شاندار میزبانی کی ۔فائنل مقابلہ دیکھنے کےلئے اسٹیڈیم میں ۲۴؍ہزار ناظرین موجود تھے۔پورے ٹورنامنٹ کو تقریباً پونے ۲؍لاکھ شائقین نے اسٹیڈیم میں دیکھا۔فیفا کے صدر جیانی اینفنٹینو فائنل دیکھنے کیلئے خود اسٹیڈیم میں موجود تھے۔انہوںنے ہندوستان کی میزبانی کی تعریف کی۔یاد رہے کہ ہندوستان اس سے قبل ۲۰۱۷ء میں انڈر۔۱۷؍وورلڈ کپ کی میزبانی بھی کر چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK