Inquilab Logo Happiest Places to Work

سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو ۴۱؍ رن سے شکست دے دی

Updated: June 04, 2026, 2:54 PM IST | Colombo

گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت سری لنکا نے پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو ۴۱؍ رنوں سے شکست دے دی۔

Lankan Player.Photo:X
لنکن کھلاڑی۔ تصویر:ایکس

کپتان کُسل مینڈس (۷۲) اور پاتھم نسانکا (۷۹) کی شاندار نصف سنچریوں کے بعد دشمنتھا چمیرا (چار وکٹ) کی قیادت میں گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت سری لنکا نے پہلے ایک روزہ میچ میں  ویسٹ انڈیز کو ۴۱؍ رنوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ سری لنکا نے تین میچوں کی سیریز میں ۰۔۱؍ کی برتری حاصل کر لی ہے۔ کسل مینڈس کو ان کی شاندار بلے بازی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
۳۰۴؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں  ویسٹ انڈیز کے بلے باز سری لنکن بولنگ  اٹیک کا مقابلہ نہ کر سکے اور ٹیم ۲ء۴۹؍ اوورز میں ۲۶۲؍ رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کے لئے جان کیمپ بیل اور جسٹن گریبس کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لئے ۵۰؍ رنز جوڑکر شاندار آغاز فراہم کیا۔ ساتویں اوور میں جان  (۱۷) کے رن آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کی اننگ لڑکھڑائی  اور اس نے اپنا دوسرا وکٹ بھی جلد ہی گنوادیا۔ ۱۰؍ویں اوور میں مہیش تھیکشنا نے نصف سنچری کی طرف بڑھ رہے جسٹن گریبس (۴۵؍رن) کو بولڈ کردیا۔ اس کے بعد کپتان شائی ہوپ نے کیسی کارٹی کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ اسیتھا فرنینڈو نے ۲۱؍ویں اوور کی آخری گیند پر کیسی کارٹی (۲۷؍رن) کو اپنا شکار بنالیا۔

یہ بھی پڑھئے:فلسطین پر اسرائیلی قبضہ، آثار قدیمہ کے تعلق سے فلسطینیوں میں تشویش


شیرفین ردرفورڈ ۵؍ رن بناکر آؤٹ ہوئے ۔ ۳۱؍ویں اوور میں دشمنتھا چمیرا نے اپنی نصف سنچری مکمل کرچکے شائی ہوپ کو آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ شائی ہوپ نے ۶۶؍ گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ۵۶؍ رنز بنائے۔ اس کے بعد ۴۰؍ویں اوور میں مہیش تھیکشنا نے گڈاکیش موتی (۲۲؍رن) کو آؤٹ کیا۔ روسٹن چیس (۳۳)، الزاری جوزف (صفر) اور میتھیو فورڈ ۱۵؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ۵۰؍ویں اوور کی دوسری گیند پر چرتھ اسالنکا نے جیڈن سیلز (۲؍رن) کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کی اننگز  ۲۶۲؍رن پر ختم کر دی۔سری لنکا کی جانب سے دشمنتھا چمیرا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ مہیش تھیکشنا کو دو وکٹ ملے۔ اسیتھا فرنینڈو، وینندو ہسرنگا اور چارتھ اسالنکا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:پروڈیوسر پہلاج نہلانی کا ۷۶؍ سال کی عمر میں انتقال


اس سے قبل بدھ کی رات گئے کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ ۵۰؍ اوورز میں سات وکٹوں پر ۳۰۳؍ رنز بنائے۔ اوپنر پاتھم نسانکا نے ۱۰۳؍ گیندوں میں ۹؍چوکے اور ایک چھکا لگا کر ۷۹؍ رنز بنائے۔ کپتان کسل مینڈس نے ۶۲؍ گیندوں میں چار چوکے اور چار چھکے لگا کر ۷۲؍ رن کی اننگز کھیلی۔ چارتھ اسالنکا (۴۵)، جنیت لیاناگے (۴۴ ناٹ آؤٹ)، پون رتنائیکے (۲۴)، اور کامندو مینڈس (۱۲) نے رن  کا تعاون دیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز، میتھیو فورڈ اور روسٹن چیس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK