Inquilab Logo

مضبوط کلب یووینٹس کی کمزور ٹیم بینے وینتو کے ہاتھوں شکست

Updated: March 23, 2021, 12:46 PM IST | Agency | Turin

میچ کا واحد گول اڈولفو گائچ نے کیا۔ شکست کے سبب یووینٹس کی خطاب کی امیدوں کو دھچکا ۔ اے سی میلان کی فتح

Adolfo Gaich.Picture:INN
بینے وینتو کے کھلاڑی اڈولفو گائچ۔تصویر :آئی این این

  اٹلی کی گھریلو فٹبال لیگ سیری اے میں مضبوط کلب یووینٹس کو کمزور ٹیم بینے وینتو کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرناپڑا۔ اس شکست کی وجہ سے یووینٹس فٹبال کلب کی خطاب کی امید کو دھچکا لگا ہے۔ دوسری طرف اے سی میلان نے جدوجہد کے بعد فیورینٹینا سے ۲۔۳؍ سے کامیابی حاصل کرلی۔  اتوار کی رات یووینٹس کلب امید کررہا تھا کہ وہ سیر ی اے میں مسلسل ۱۰؍ویں کامیابی حاصل کرلے گا لیکن ایسا نہیں ہوا اور اسے صفر۔ ایک کی شکست کا سامنا پڑا ۔   اس میچ  میں اڈولفو گائچ نے اہم گول کیا ۔ انہوںنے آرتھر کے پاس کو یووینٹس کے گول میں ڈال کر فتح حاصل کرلی۔ اس میچ میں کرسٹیانورونالڈو کے ایک گول کو نامنظور کردیا گیا تھا اور اس کا فائدہ بینے وینتو فٹبال کلب کو ہوا۔ اس فتح سے قبل یہ کلب ۱۱؍میچوں تک جیت سے محروم تھا اور اس نے مضبوط کلب کو شکست دے کر ۳؍پوائنٹس حاصل کرلئے۔  اس میچ کے بعد یووینٹس کے سیری اے کے ٹیبل میں ۲۷؍میچوںمیں ۵۵؍پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ وہ ٹاپ پر موجود انٹرمیلان سے ۱۰؍ پوائنٹس پیچھے ہے۔ انٹر میلان کے ۲۷؍ میچوں میں ۶۵؍ پوائنٹس ہیں۔ دوسری پوزیشن پر موجود اے سی میلان کے ۲۸؍میچوںمیں ۵۹؍ پوائنٹس ہیں۔      اتوارکی ہی رات سیری اے کے ایک اور میچ میں اے سی میلان نے فیورینٹینا کو جدوجہد کے بعد ۲۔۳؍ سے شکست دے کر ۳؍ پوائنٹس حاصل کئے اور اپنی دوسری پوزیشن مستحکم کرلی۔ اے سی میلان کی جانب سے پہلا گول زلاتن ابراہیمووچ نے کیا۔ اس کے بعد برابری کا گول فیورینٹینا کی جانب سے ایرک پلگر نے کیا۔ میچ کے دوسرے ہا ف میں فیورینٹینا کیلئے ۵۱؍ویں منٹ میں  برتری کا گول فرینک ریبیری نے کیا۔ ۵۷؍ویں منٹ میں اے سی میلان کیلئے برابری کا گول براہیم ضیاض نے کیا اورٹیم کیلئے اہم گول ہاکن کالہانگولو نے کیا۔ اس گول کی بدولت اے سی میلان نے ۲۔۳؍ سے کامیابی حاصل کرلی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK