Inquilab Logo

آج کا پکوان: حیدرآبادی ہریس

Updated: April 26, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai

آج بنایئے خاص پکوان ’’حیدر آباد ی ہر یس۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Hyderabadi Harees. Photo: INN
حیدرآبادی ہریس۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ایک کلو بون لیس چکن یا مٹن، ہرا دھنیا ایک مٹھی، پودینہ ایک مٹھی، دلیہ ڈیڑھ سو گرام، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چمچہ، الائچی ۱۰؍ عدد، چنے کی دال ۵۰؍ گرام، ماش کی دال ۵۰؍ گرام، لونگ ۱۰؍ عدد، باسمتی چاول ۵۰؍ گرام، کالی مرچ ۲۰؍ عدد، گھی اور تیل پاؤ کلو، دار چینی دو ٹکڑے، کباب چینی۲۰؍ عدد، زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، سیاہ زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، برستہ پاؤ کلو۔
بنانے کا طریقہ: گوشت، ہری مرچ اور پورے گرم مسالے میں ۴؍ گلاس پانی ڈالیں اور کو کر میں گلا لیں۔ پھر سب دالوں اورچاول کو بھگو کر پیس لیں۔ اب دلیہ، دالیں تھوڑا برستہ اور بادام ڈال کر خوب چلاتے رہیں جب گاڑھا ہو جائے تو گھی ڈال کر چولہا بند کر دیں۔ پیش کرتے وقت تلے ہوئے کاجو، ہر ادھنیا اور برستہ سجائیں۔ پاؤ کلو گھی اور تیل تین حصوں میں ڈالیں تا کہ چپکے نہیں۔


حیدرآبادی ہریس بنانے کی یہ ترکیب ہمیں ہماری قاری بدرالنساء عبدالقدیر نے ممبرا، تھانے سے بھیجی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK