Inquilab Logo

بارسلونا کی لالیگا خطاب کے دفاع کیلئے جدوجہد

Updated: July 07, 2020, 1:48 PM IST | Agency | Madrid

لیگ میں بارسلونا نے ویلا ریئل کو ایک ۔۴؍ سے ہراکر ۳؍پوائنٹس حاصل کئے

Barcelona Team
بارسلونا کے کھلاڑی میچ جیتنے کے بعد ٹنل کی طرف جاتے ہوئے

اسپینش لیگ لالیگا میں اپنے خطاب کا دفاع کرنے کیلئے جدوجہد کرنے والے بارسلونا فٹبال کلب نے اتوار کی دیر رات ویلا ریئل فٹبال کلب کو ایک۔۴؍ سے شکست دے کر ریئل میڈرڈ سے ٹیبل میں پوائنٹس کے فرق کو کم کیا ہے۔ ٹیبل میں اب ٹاپ کی دونوں ٹیموں کے درمیان ۴؍پوائنٹس کا فرق ہے۔
 ۳۴؍میچوں کے بعدبارسلونا فٹبال کلب کے ۷۷؍پوائنٹس ہیں اور بارسلونا فٹبال کلب کے اتنے ہی میچوں میں ۷۳؍پوائنٹس ہیں۔ سیزن ختم ہونے کیلئے اب ۴؍میچ راؤنڈ باقی ہیں۔ ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے بھی اپنی تیسری پوزیشن مضبوط کرلی ہے اور چوتھی پوزیشن پر سیویلا فٹبال کلب ہے۔
 اتوار کی دیر رات ہونے والے میچ میں  ویلا ریئل کے کھلاڑی پاؤٹوریس نے خود کش گول کر کے بارسلونا کو صفر۔ایک کی برتری دلائی ۔ ۱۴؍ ویں منٹ میں ویلا ریئل کیلئے برابری کا گول جیرارڈمورینو نے کیا۔ ۲۰؍ویں منٹ میں لوئیس سواریز نے لیونل میسی کے پاس پر گول کرکے اسکورایک۔۲؍ کردیا۔ فرسٹ ہاف ختم ہونے سے قبل انٹوئین گریزمین لیونل میسی کے پاس پر ٹیم کیلئے تیسرا گول کیا اور اسکور ایک۔۳؍ کردیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں لیونل میسی نے ایک گول کیا تھا لیکن وہ آف سائڈ قرار دیا گیا۔ ۸۶؍ ویں منٹ میں انسوفاتی نے جورڈی البا کی مدد سے ٹیم کا چوتھا گول کیا اور اسکور ایک۔۴؍کردیا۔ 
 بارسلونا فٹبال کلب کے مسلسل ۲؍میچ ڈرا ہوئے تھے اور اس کے بعد اسے پوائنٹس ٹیبل میں مسلسل پوائنٹس کا نقصان ہوا اور ریئل میڈرڈ کو ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے میں آسانی ہوئی۔ اب سیزن ختم ہونے کیلئے ۴؍میچ باقی ہیں اور بارسلوناکی ٹیم کوشش کررہی ہے کہ ہر میچ میں کامیابی کے ساتھ ریئل میڈرڈ بھی ہارے۔ بارسلونا کے کوچ کیو کیو سیٹین نے پہلے بھی کہا تھا کہ ریئل میڈرڈ زیادہ پوائنٹس حاصل نہیں کر پائے گا۔اتوار کے میچ کے بعد کیو کیو سیٹین نے پھر کہا کہ ہم خطاب جیتنے کی امیدوں کو زندہ رکھے ہوئے ہیں اور ہماری کوشش یہی ہے کہ اپنے خطاب کا کامیاب دفاع کیا جائے۔ اس کیلئے ہمارے لئے کھلاڑی بہت محنت کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس اب بھی موقع ہے اور ہم اسے گنوانا نہیں چاہیں گے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK