فیران ٹوریس کی شاندار ہیٹ ٹرک، لامین یمل کا پینالٹی گول اور رونی بارڈگژی کی متاثرکن کارکردگی کی بدولت بارسلونا نے سیویل میں ریئل بیٹیس کو ۳۔۵؍ سے شکست دے کر لا لیگا میں اپنی برتری میںچار پوائنٹس تک کا اضا فہ کرلیا ہے۔
EPAPER
Updated: December 07, 2025, 9:04 PM IST | Madrid
فیران ٹوریس کی شاندار ہیٹ ٹرک، لامین یمل کا پینالٹی گول اور رونی بارڈگژی کی متاثرکن کارکردگی کی بدولت بارسلونا نے سیویل میں ریئل بیٹیس کو ۳۔۵؍ سے شکست دے کر لا لیگا میں اپنی برتری میںچار پوائنٹس تک کا اضا فہ کرلیا ہے۔
فیران ٹوریس کی شاندار ہیٹ ٹرک، لامین یمل کا پینالٹی گول اور رونی بارڈگژی کی متاثرکن کارکردگی کی بدولت بارسلونا نے سیویل میں ریئل بیٹیس کو ۳۔۵؍ سے شکست دے کر لا لیگا میں اپنی برتری میںچار پوائنٹس تک کا اضافہ کرلیا ہے۔
Hat-trick express ⏱️ pic.twitter.com/5grkzgIYFo
— FC Barcelona (@FCBarcelona) December 7, 2025
پانچویں نمبر کی ٹیم بیٹیس کے خلاف یہ شاندار کامیابی بارسلونا کے لیے اہم تھی، خاص طور پر اس وقت جب ریئل میڈرڈ ان کے تعاقب میں ہے۔فیران ٹوریس، جو کبھی بینچ پر بیٹھنے والے کھلاڑی سمجھے جاتے تھے، اب کوچ ہانسی فلیک کی ٹیم کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے اسٹرائیکر بن چکے ہیں۔
۳۷؍ سالہ رابرٹ لیوانڈوسکی کے کھیلنے کا وقت کم ہونے کے بعد ٹوریس کو زیادہ مواقع مل رہے ہیں اور وہ ان کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ٹوریس کے تمام مقابلوں میں ۱۳؍ گول ہو چکے ہیں۔صرف لا لیگا میں ۱۵؍میچز میں ۱۱؍ گول، جو گزشتہ سیزن کے ان کے۱۰؍ گول سے زیادہ ہیں۔رواں سیزن میں ان سے آگے صرف ریئل میڈرڈ کے کِلیان ایمباپے ہیں، جن کے ۱۶؍ گول ہیں۔میچ کے بعد ٹوریس نے کہاکہ ’’مجھے پہلے سے پتا تھا کہ میں بارسلونا میں مستقل اسٹارٹر بن سکتا ہوں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم نے بیٹیس کے ابتدائی گول کے بعد شاندار واپسی کی۔‘‘
We remain leaders. pic.twitter.com/ho8Fr01j0s
— FC Barcelona (@FCBarcelona) December 6, 2025
۲۰۲۶ء سیزن کے بعد ٹینس سے سورانا سِرسٹیاریٹائر ہوں گی
رومانیہ کی خاتون ٹینس کھلاڑی سورانا سِرسٹیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اعلان کیا ہے کہ وہ ۲۰۲۶ء سیزن کے بعد ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لیں گی۔۳۵؍ سالہ رومانیائی کھلاڑی نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ڈبلیو ٹی اے ٹور پر ان کے ۲۰؍ویں سیزن کا سال ان کے کریئر کا آخری سیزن ہوگا۔سِرسٹیا نے لکھا’’مجھے ٹینس بہت پسند ہے۔ مجھے اس کا نظم و ضبط، معمولات، سخت محنت سب پسند ہے۔ مقابلہ اور ایڈرینالین میری روح کو توانائی دیتے ہیں۔ لیکن زندگی میں ہر چیز کی طرح اس کا بھی ایک اختتام ہوتا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:اگر فیڈرل ریزرو آر بی آئی کی طرز پر نہیں چلا تو مارکیٹ میں افراتفری کے لیے تیار رہیں!
انہوں نے مزید کہا’’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اتنے طویل عرصے تک کھیلوں گی، لیکن گزشتہ چند سال میرے کریئر کے سب سے خوشگوار سال رہے ہیں اور انہوں نے مجھے آگے بڑھنے کے لیے تحریک دی۔ اسی لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ۲۰۲۶ء کا ٹور میرا آخری سال ہوگا۔ اب ۳۵؍ سالہ سِرسٹیا نے ۲۰۲۵ء میں ایڑی کی چوٹ سے صحت یاب ہونے کے بعد شاندار واپسی کی۔ انہوں نے یو ایس اوپن سے قبل کلیولینڈ میں اپنے کیریئر کا تیسرا ڈبلیو ٹی اے سنگلز خطاب جیتا اور اینا کالینسکایا کے ساتھ مل کر ڈبلیو ٹی اے ۱۰۰۰؍ مُٹُوا میڈرڈ اوپن کے ڈبلز میں بھی فتح حاصل کی۔