Inquilab Logo

سمیت کی ہار، ٹینس میں ہندوستان کا چیلنج ختم

Updated: July 27, 2021, 11:46 AM IST | Agency | Tokyo

روس کے ڈینیل میدویدیف نے ہندوستانی کھلاڑی کو ۲؍سیٹوں میں ہرادیا

Sumit Nagal. Picture:INN
سمیت ناگل ۔تصویر: آئی این این

ٹینس میں ہندوستان کا چیلنج ٹوکیو اولمپکس میں سمیت ناگل کی شکست کے ساتھ ختم ہوگیا۔پیر کو مردوں کے سنگلز  میں ناگل کو عالمی نمبر۲؍ڈینیل میدویدیف نے  سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر اولمپکس سے باہر کردیا۔ ڈینیل میدویدیف نے دونوں سیٹوں میں سمیت کوکمزورثابت کردیا۔ ناگل کو پہلے سیٹ میں۲۔۶؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرے سیٹ میں۱۔۶؍سے شکست ہوئی۔ ناگل اور میدویدیف کے درمیان میچ ۶۶؍منٹ تک جاری رہا۔ اس شکست کے ساتھ ہی ناگل اولمپکس سے باہر ہو گئے ہیں۔ اب ہندوستانی ٹینس میں اولمپک میڈل کا انتظار بڑھ گیا ہے۔ آخری بار جب ہندوستان نے اولمپکس میں ٹینس میں میڈل جیتا تھاتووہ سال ۱۹۹۶ء کا تھا۔اس وقت  لیئنڈرپیس نے کانسہ کا تمغہ جیت کر   تاریخ رقم کردی تھی۔ خیال رہے کہ اس بار ہندوستان صرف مردوں کے سنگلز اور خواتین کے  ڈبلزمقابلوں میں  حصہ لے رہا تھا۔ دونوں مقابلوں  میں اسے  مایوسی ہوئی ہے۔ ویمنز ڈبلز میں ثانیہ مرزا اور انکیتا رائنا کو یوکرین کی لیوڈمیلا کیچینوک اور نادیہ نے ۶۔صفر،۶۔۷، ۸۔۱۰؍ سے شکست دے کر  باہر کردیا تھا۔ ٹوکیو میں اب تک صرف ایک میڈل ہندوستان کے نام آیا ہے۔ منی پورسے تعلق رکھنے والی میرابائی چانو نے چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ چانو نے ۴۹؍ کلوگرام ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔ وہ ویٹ لفٹنگ میں اولمپکس میں میڈل جیتنے والی ہندوستان کی دوسری کھلاڑی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK