Inquilab Logo

سریش رائنا نے دھونی کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا بیسٹ کپتان قرار دیا

Updated: February 14, 2020, 11:03 AM IST | Agency | New Delhi

تجربہ کار بلے باز سریش رائنا کی نظر میں مہندر سنگھ دھونی ہندوستان کے آل ٹائم بیسٹ کپتان ہیں۔ واضح رہے کہ رائنا اور دھونی آئی پی ایل میں ایک ہی فرنچائززی چنئی سپر کنگز کے لئے کھیلتے ہیں۔

دھونی اور رائنا ۔ تصویر : آئی این این
دھونی اور رائنا ۔ تصویر : آئی این این

  نئی دہلی : تجربہ کار بلے باز سریش  رائنا کی نظر میں مہندر سنگھ دھونی ہندوستان کے  آل ٹائم بیسٹ کپتان ہیں۔ واضح رہے کہ رائنا اور دھونی آئی پی ایل میں ایک ہی فرنچائززی چنئی سپر کنگز کے لئے کھیلتے ہیں۔ دھونی اس ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔’دی سپر کنگز شو‘ کے دوران رائنانے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس بہترین کپتان تھا جس نے ہندوستانی ٹیم کو بدل کر رکھ دیا۔ اب یہی ہمارے ڈریسنگ روم میں بھی ہے۔ 
 دھونی  ٹیسٹ  کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں لیکن اس ۳۸؍ سالہ وکٹ کیپر بلے باز کے محدود اوور کے فارمیٹ میں مستقبل کے سلسلے میں قیاس آرائی کا دور جاری ہے۔ ۲؍ بار عالمی اعزاز جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے کپتان رہے دھونی انگلینڈ میں ۲۰۱۹ءورلڈ کپ سےہندوستان کے باہر ہونے کے بعد سے میدان سے دور  ہیں۔ دھونی کے ۲۳؍ مارچ سے شروع ہو رہے آئی پی ایل میں واپسی کرنے کی امید ہے، جہاں وہ سی ایس کی کی کپتانی کا ذمہ سنبھالیں گے۔سی ایس کے کی تیاریوں کے سلسلے میں سریش رائنا  نے کہا کہ اس سال ہماری ٹیم میں پیوش چاولہ ہیں۔ ہمارے پاس جوش ہیزلووڈ، سیم کیرن اور تمل ناڈو کے سائی کشور ہیں ، مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس نوجوانوں اور سینئر کھلاڑیوں کا اچھا  توازن ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK