Inquilab Logo

دوسرے ٹیسٹ کیلئےٹیم انڈیا کیپ ٹاؤن پہنچی، محمد سمیع کی جگہ اویس خان ٹیم میں شامل

Updated: January 02, 2024, 11:24 AM IST | Agency | Cape Town

سراج نے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ۳؍ جنوری کو ملتے ہیں۔

Indian team during a practice session in Cape Town. Photo: PTI
ہندوستانی ٹیم کیپ ٹاؤن میں پریکٹس سیشن کے دوران۔ تصویر : پی ٹی آئی

ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے پر اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے کیپ ٹاؤن پہنچ گئی ہے۔ ٹیم انڈیا کو یہاں ۳؍ جنوری یعنی کل سے دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے۔کیپ ٹاؤن پہنچنے کے بعد ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سراج نے سب کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ کیپ ٹاؤن میں ہندوستانی ٹیم کی آمد کا ویڈیو بی سی سی آئی نے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل سے پوسٹ کیا ہے جس میں تمام کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف ممبرایئرپورٹ سے باہر آتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں سراج واحد کھلاڑی ہیں جو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہتے نظر آتے ہیں کہ ۳؍جنوری کو ملتے ہیں۔
 کیپ ٹاؤن میں ٹیم ایک بھی میچ نہیں جیت سکی 
 ہندوستان نے کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز گراؤنڈ پر۶؍ٹیسٹ کھیلے ہیں لیکن ایک بھی نہیں جیت سکی ہے جبکہ جنوبی افریقہ نے اس گراؤنڈ پر۲۴؍ میچ کھیلے ہیں اور۱۰؍جیتے ہیں۔
 محمدسمیع کی جگہ اویس خان کو شامل کیا گیا ہے
 تیز گیند باز اویس خان کو دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے محمدسمیع کی جگہ ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سمیع دورہ جنوبی افریقہ کیلئے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل تھے تاہم سیریز کے آغاز سے قبل ہی فٹ نس ٹیسٹ پاس نہ کرنے کی وجہ سے وہ باہر ہو گئے تھے۔
جڈیجہ بھی فٹ ہوگئے 
ہندوستانی ٹیم میں شامل آل راؤنڈر رویندر جڈیجا بھی دوسرے ٹیسٹ سے قبل فٹ ہو گئے ہیں۔ وہ کمر کے اوپری حصے میں درد کی وجہ سے سینچورین ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ سینچورین میں پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن جڈیجہ کو ٹیم کے ساتھ پریکٹس سیشن میں دیکھا گیا۔ سیشن کے دوران آل راؤنڈر جڈیجہ کسی قسم کی پریشانی میں نظر نہیں آئے انہوں نےمختصر واک بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK