ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔وراٹ کوہلی افغانستان کے خلاف ۱۳؍ جون سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: June 04, 2026, 5:06 PM IST | Mumbai
ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔وراٹ کوہلی افغانستان کے خلاف ۱۳؍ جون سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔وراٹ کوہلی افغانستان کے خلاف ۱۳؍ جون سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق وراٹ کوہلی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ افغانستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کوہلی کو کب اور کہاں چوٹ لگی تاہم، یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اتوار کو رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) کے درمیان آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے فائنل کے دوران وراٹ کو چوٹ لگی تھی۔
کوہلی کی غیر موجودگی کو ہندوستانی ٹیم کے لیے دُہرا جھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔ غور طلب ہے کہ روہت شرما بھی انجری کا شکار ہیں اور ون ڈے سیریز میں ان کی شرکت غیر یقینی ہے۔ روہت اور ہاردک پانڈیا کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے تاہم دونوں کھلاڑیوں کو فٹنیس ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ ۱۳؍ جون کو دھرم شالہ میں کھیلا جانا ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ ۱۷؍ جون کو لکھنؤ میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا اور آخری میچ ۲۰؍ جون کو چنئی کے ایم اے چدمبرم کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے:فلسطین پر اسرائیلی قبضہ، آثار قدیمہ کے تعلق سے فلسطینیوں میں تشویش
آئی پی ایل ۲۰۲۶ءمیں وراٹ کوہلی کی بلے بازی کا مظاہرہ متاثر کن تھا۔ کوہلی آئی پی ایل ۲۰۲۶ء میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔انھوں نے ۱۶؍ میچوں میں ۱۶۵؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے ۶۷۵؍ رنز بنائے۔ کوہلی نے ٹورنامنٹ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے سب سے زیادہ رنز بنائے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھئے:پروڈیوسر پہلاج نہلانی کا ۷۶؍ سال کی عمر میں انتقال
گجرات ٹائٹنز کے خلاف فائنل میچ میںوراٹ کوہلی نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے صرف ۴۲؍ گیندوں پر ۷۵؍رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔ کوہلی نے ٹائٹل میچ میں اپنے آئی پی ایل کریئر کی تیز ترین ففٹی (۲۵؍ گیندوں) بھی اسکور کی، اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے چھکا لگا کر آر سی بی کو لگاتار دوسرا ٹائٹل جیتنے میں مدد کی۔