Inquilab Logo

ٹیم انڈیا سیریز میں برقرار رہنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگائےگی

Updated: June 14, 2022, 2:12 PM IST | Agency | Visakhapatnam

تیسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں آج ہندوستان اور جنوبی افریقہ مدمقابل۔ میزبان ٹیم سیریز میں صفر۔۲؍ سے پیچھے۔ ہندوستان کو اپنی خامیاں دور کرنی ہوںگی

Rishbh Pant .Picture:INN
رشبھ پنت ۔ تصویر: آئی این این

ور وہ اس سیریز میں برقرار رہنے کیلئے منگل کو ہونے والے تیسرے مقابلے میں کامیابی کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دے گی۔ اس وقت ٹیم انڈیا کے اسپنرس ناکام ثابت ہورہے ہیں جس کی وجہ سے ٹیم کو دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرناپڑاتھا۔ اس کے ساتھ ہی بلے باز بھی  اپنی خامی دور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ رشبھ پنت کی کپتانی میں ٹیم انڈیا منگل کو ہونے والے تیسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں ان سبھی خامیوں پر قابو پاتے ہوئے میدان پراچھا کھیلنے کیلئے اترے گی۔  جنوبی افریقہ میچ جیت کر سیریز پر قبضہ کرنا چاہے گا۔ 
 گھریلو ٹی ۲۰؍ سیریز میں ہندوستانی کھلاڑیوں کا فلاپ شو رہا ہے اور پنت کی ٹیم سیریز میں جدوجہد کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ۲۰؍ میں کامیابی کے بعد ٹیم انڈیا کے مسلسل ۱۳؍ میچ جیتنے کے ورلڈ ریکارڈ بنانے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا تھا۔ اس کے بعد دوسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں بھی اس کے اسپنرس وکٹ لینے کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے نظر آئے۔دوسرے اور تیسرے میچ کے درمیان صرف ایک دن کا وقفہ تھا اس لئے ٹیم انڈیا کو تیاری کرنے کا زیادہ موقع نہیں ملا ہے۔ ہندوستانی بلے باز ریتوراج اورایشان کشن اس سیریز میں رن بنانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ خصوصی طورپر ریتور اج نے اب تک اطمینان بخش اننگز نہیں کھیلی ہے۔ ان دونوں کے کندھوں پر زیادہ رن بنانے کی ذمہ داری ہے۔ رشبھ پنت کپتانی میںناکام ثابت ہورہے ہیں ۔ ٹیم انڈیاکے پاس کپتانی کیلئے دوسرا متبادل ہاردک پانڈیا موجود ہے۔تاہم مینجمنٹ پنت کے ساتھ ہی یہ سیریز ختم کرنا چاہے گا۔ دوسری طرف جنوبی افریقہ کے سبھی کھلاڑی کامیابی میں اپنا اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اور ٹیم بہتر کارکردگی کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے اس لئے وہ میزبان ٹیم پر بھاری پڑرہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK