Inquilab Logo

وراٹ کوہلی جیسے کرکٹرس سے ٹیسٹ کرکٹ زندہ ہے : ایلن بارڈر

Updated: November 21, 2020, 3:06 AM IST | Sydney

آسٹریلیا کے سابق کپتان نے کہا:وہ ہمارے مضبوط حریف ہیں اور جارحانہ کرکٹ پر یقین رکھتے ہیں ۔

Virat Kohli. Photo: Midday
وراٹ کوہلی۔ تصویر: مڈڈے

 آسٹریلیا کے پہلے عالمی کپ فاتح کپتان ایلن بارڈر کا خیال ہے کہ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی جیسے کرکٹرس کی وجہ سے آج ٹیسٹ کرکٹ زندہ ہے۔ ۶۵؍سالہ بارڈر ہندوستان رن مشین وراٹ کے تئیں اپنی محبت کو چھپا نہیں سکے اور ان کا خیال ہے کہ وراٹ جیسے کرکٹرس کی وجہ سے ٹیسٹ میچ میں دلچسپی برقرار ہے۔ ہندوستانی ٹیم اس وقت آسٹریلیائی دورے پر ہے جہاں اسے۲۷؍ نومبر سے ۳؍ ون ڈے، ۳؍ ٹی ۲۰؍اور ۴؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ ہندوستان کی سرزمین پر۱۹۸۷ء میں پہلی بار آسٹریلیا کو عالمی چمپئن بنانے والے بارڈر نے کہا’’وہ ہمارے مضبوط حریف ہیں اور جارحانہ کرکٹ پر یقین رکھتے ہیں ۔ وراٹ ایک بہترین بلے باز ہیں اور ان کے جیسے کھلاڑی اور ہندوستان ، آسٹریلیا اور انگلینڈ جیسی ٹیموں نے ٹیسٹ کرکٹ کو فرنچائزی کرکٹ کے بڑھتے خطرے سے بچاتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ کی دلچسپی کو برقرار رکھا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ وراٹ جیسے اچھے کھلاڑی کرکٹ میں آتے رہیں ۔ ‘‘انہوں نے کہا کہ وراٹ اس دورے پر صرف ایک ہی ٹیسٹ کھیلیں گے جو آسٹریلیا کے لئے راحت کی بات ہے۔ میرے حساب سے یہ ہندوستان کے لئے بڑا نقصان ہوگا۔ بطور بلے باز اور کپتان ان کی کمی کو پورا کرنا مشکل کام ہے۔ 
 ایلن بارڈر نےکہا ’’ہم امید کررہے تھے کہ وراٹ کے پہلی  اولادکی پیدائش آسٹریلیا میں ہوتی۔ اس سے ہم بعد میں دعویٰ کرسکتے تھے کہ وہ آسٹریلیائی ہے۔ وارٹ کوہلی اپنے بچے کی پیدائش کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ کے بعد ہندوستان لوٹ جائیں گے جوکہ آسٹریلوی ٹیم کیلئے بہت اچھی با ت ہے۔ ‘‘ خیال رہے کہ وراٹ کوہلی اور اداکارہ انوشکاشرما کی پہلی اولاد کی پیدائش جنوری میں ہوسکتی ہے اس لئےٹیم انڈیا کے کپتان نے پیٹرنیٹی لیو کا فیصلہ کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK