Inquilab Logo

لیورپول اور ایورٹن کے درمیان ای پی ایل کا میچ برابری پر ختم

Updated: September 04, 2022, 10:01 AM IST | liverpool

دونوں فٹبال کلبوں کی جانب سے گول نہیں ہوا۔ لیورپول کے اسٹار کھلاڑی بہتر کارکردگی پیش کرنے میں ناکام

Photo of Everton and Liverpool football clubs match
ایورٹن اور لیورپول فٹبال کلبوں کے میچ کی تصویر

 انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) کے اس سیزن میں لیورپول کی قسمت  اس کا ساتھ نہیں دے رہی ہے۔ سنیچر کی شام ہونے والے میچ میں  لیورپول ڈربی میچ میں اسے ۲؍پوائنٹس کا نقصان اٹھانا پڑا۔ پریمیر لیگ کا میچ بغیر گول کے ختم ہوا اور دونوں فٹبال کلبوں کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔ 
 سنیچر کو ہونےوالے میچ میں لیورپول کے اسٹارس کھلاڑی جن میں محمدصلاح، رابرٹو فرمینو اور ورجل وین دایک بھی شامل تھے ، جدوجہد کرتے ہوئے نظرآئے۔ ایورٹن فٹبال کلب کی ٹیم نے ان سبھی کھلاڑیوں کو گول کرنے کے مواقع نہیں دیئے۔ اس میچ میں محمد صلاح نے گول کرنے کے کئی مواقع پیدا کئے تھے لیکن ایورٹن کا دفاع مضبوط تھا  اس لئے انہیں کامیابی نہیں ملی۔ حالانکہ اس میچ میں ایورٹن کی جانب سے ایک گول ہوا تھا لیکن ریفری نے اسے مسترد کردیا۔ 
 میچ کے ۶۹؍ویں منٹ میں ایورٹن کی جانب سے سی کوڈی نے ایک گول کیا تھا تاہم ویڈیواسسٹنٹ  ریفری (وی اے آر ) میں دیکھنے کے بعد اس گول کو ریفری نے مسترد کردیاجس کے بعد لیورپول کو ۳؍پوائنٹس کا نقصان ہوتے ہوتے رہ گیا۔ ورنہ میچ کے آخر میں اسکور صفر۔ ایک ہوسکتا تھا اور لیورپول کی شکست یقینی تھی۔ 
 اس ڈرا کے بعد لیورپول کی ٹیم ۵؍ویں پوزیشن پر تھی اور اس کے ٹیبل پر ۶؍میچوں میں ۹؍ پوائنٹس تھے۔ اس سیزن کے آغاز میں لیورپول کی ٹیم اپنے نام کے مطابق بہتر کارکردگی پیش نہیں کررہی ہے۔ اس کے کھلاڑیوں کو گول کرنے کیلئے جدوجہد کرنی پڑرہی تھی۔ سادیو مانے کے جانے کے بعد ٹیم کمزور نظرآرہی ہے۔ 

football Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK