Inquilab Logo

آج سے چوتھے گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کا آغاز

Updated: August 29, 2022, 1:22 PM IST | Agency | New York

یو ایس اوپن میں جوکووچ نہیں کھیلیں گے۔رافیل ندال کے پاس۲۳؍ واں گرینڈ سلیم جیتنے کا موقع۔ میدویدیف بھی دعویدار

Picture .Picture:INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

 یو ایس اوپن پیر  سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ سربیا کے اسٹار کھلاڑی نوواک جوکووچ اس ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل رہے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں رافیل ندال اور ڈینیل میدویدیف خطاب کے مضبوط دعویدار ہیں۔  سابق عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کووڈ۱۹؍  ٹیکہ کاری کی عدم دستیابی کی وجہ سے پیر سے شروع ہونے والے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ موجودہ سیزن میں یہ دوسرا موقع ہے جب جوکووچ ٹیکہ نہیں لگوانےکی وجہ سے کسی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں کھیلنے سے قاصر ہیں۔ وہ اسی وجہ سے سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں نہیں کھیلے تھے۔ رافیل ندال کے پاس بھی دنیا کا نمبر ایک کھلاڑی بننے کا موقع ہے۔ ۵؍ مرد کھلاڑیوں کو یو ایس اوپن کے دوران عالمی نمبر ایک بننے کا موقع ملے گا، جن میں سابق عالمی نمبر ایک رافیل ندال بھی شامل ہیں جنہوں نے ریکارڈ ۲۲؍مردوں کے گرینڈ سلیم خطاب جیتے ہیں۔ ہسپانوی لیجنڈ نے نیویارک میں ۴؍ خطاب جیتے ہیں لیکن وہ۲۰۱۹ء کے بعد پہلی بار یہاں کھیل رہے ہیں۔ اسپین کے۳۶؍ سالہ ندال نے جنوری میں آسٹریلین اوپن اور جون میں فرنچ اوپن جیتا تھا جب کہ وہ جولائی میں ومبلڈن کے سیمی فائنل میں بھی پہنچے تھے لیکن پیٹ کے پٹھوں میں چوٹ کے باعث ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے تھے۔ موجودہ عالمی نمبر وَن اور دفاعی یو ایس اوپن چمپئن ڈینیل میدویدیف، کارلوس القراظ، اسٹیفانوس ستسپاس اور کیسپر روڈ کو یو ایس اوپن کے اگلے دن جاری ہونے والی رینکنگ میں سرفہرست رہنے کےلئے۱۱؍ ستمبر کو فائنل میں جگہ بنانا ہوگی۔ خواتین سنگلز میں جاپان کی اسٹار کھلاڑی ناؤمی اوساکا نے یو ایس اوپن میں اپنے ۴؍ گرینڈ سلیم ٹائٹلز میں سے دو جیتے ہیں اور اس  لئے انہیں نیویارک میں ٹائٹل کے لئے مضبوط دعویدار سمجھا جاتا ہے۔ تاہم، منگل کی رات آسٹریلین اوپن رنر اپ ڈینیل کولنس کے خلاف اپنے پہلے راؤنڈ میچ سے پہلے وہ اچھی حالت میں نہیں ہیں۔ سابق عالمی نمبر ایک اوساکا اب ۴۴؍ ویں نمبر پر ہیں اور اپنے آخری ۳؍ میچ ہار چکی ہیں۔ انہوں نے اپریل کے آغاز سے اب تک ۲؍ میچ جیتے ہیں اور ۶؍ میں شکست  پائی ہے۔ ناؤمی اوساکا نے سنیچر کو کہا’’مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں نے ایک یا ۲؍ دن پہلے جھوٹ بولا ہوگا جب میں نے کہا تھا کہ میں آرام دہ ہوں  لیکن حقیقت میں جب میں نے پریکٹس کی تو میں بہت پریشان ہوگئی۔‘‘ انہوں نے کہا ’’مجھے لگتا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں واقعی اچھا کرنا چاہتی ہوں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میں نے حال ہی میں اچھا نہیں کیا ہے۔ اس کے بارے میں میں زیادہ نہیں جانتی ہوں۔ یہ مشکل ہے۔ یقیناً آپ کسی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں ہارنا نہیں چاہتے ہیں۔‘‘ یو ایس اوپن کے دوران پہلی بار کسی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں میچ کے دوران کوچنگ کی اجازت ہوگی۔ کوچ کو کورٹ کے قریب ایک مقررہ سیٹ پر بیٹھنا ہوگا اور وہ اسی وقت کھلاڑیوں سے بات چیت کر سکتا ہے جب وہ کورٹ کے ایک ہی طرف ہوں۔ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے سرفہرست امریکی کھلاڑی  ۱۰؍ ویں سیڈ ٹیلر فرٹز اس اصول سے زیادہ خوش نہیں ہیں۔  فرٹز نے کہا ’’مجھے یہ پسند نہیں ہے۔ ٹینس ایک انفرادی کھیل ہے تو کوئی اور آپ کی مدد کیوں کر سکتا ہے؟‘‘ ۷؍ پوائنٹس جیتنا اب یو ایس اوپن میں فائنل سیٹ ٹائی بریکر جیتنے کے لئے کافی نہیں ہے۔ اب ایک کھلاڑی کو جیتنے کے لئے کم از کم ۱۰؍ پوائنٹس حاصل کرنے ہوں گے۔ یو ایس اوپن نے اسی طرح کا نظام اپنانے کیلئے اس سیزن میں ۳؍ دیگر بڑے ٹورنامنٹس میں شامل ہونے پر اتفاق کیا ہے۔ خواتین کے میچوں کے تیسرے سیٹ اور مردوں کے میچوں کے ۵؍ویں سیٹ کا ٹائی بریکر اسکور۶۔۶؍ ہوگا اور ۱۰؍ پوائنٹس حاصل کرنے والی پہلی ٹیم ۲؍ پوائنٹس کی برتری کے ساتھ ٹائی بریکر کی فاتح ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK