Inquilab Logo

لیورپول اورمانچسٹر سٹی کا میچ ڈرا، مانے اور صلاح کی محنت ضائع

Updated: October 05, 2021, 2:24 PM IST | Agency | Liverpool

ای پی ایل کا میچ ۲۔۲؍گول سے ڈرا۔ لیورپول کی جانب سے سادیو مانے اور محمد صلاح نے ایک ایک گول کیا

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

مانچسٹر سٹی فٹبال کلب نے انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل) کے ایک سنسنی خیز میچ میں لیورپول فٹبال کلب کے خلاف ۲۔۲؍گول  سے ڈرا کھیلا۔ میچ کے پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی اور دوسرے ہاف میں لیورپول کے سادیو مانے نے۵۹؍ ویں منٹ میں لیورپول کے ہوم گراؤنڈ اینفیلڈ پر پہلا گول کیا جبکہ سٹی کے فل فوڈین نے۶۹؍ ویں منٹ میں ۱۔۱؍گول  سے اسکوربرابر کردیا۔ پھر ۷۶؍ ویں منٹ میں   محمد صلاح نے گول کیا اور برتری دوبارہ حاصل کرلی۔ پھر۸۱؍ ویں منٹ میں مانچسٹر سٹی کے کیون ڈی برائن نے دوسرا گول کرکے اسکور۲۔۲؍گول  سے برابر کردیا اور میچ کے اختتام تک کوئی اورگول نہ ہوسکا۔  اس میچ میں کچھ تنازع بھی ہوئے اور اس پر مانچسٹر سٹی کے منیجر پیپ گارڈیالا نے کہاکہ  وہ بالکل یلو کارڈ تھا ، میں واضح طورپر دیکھ رہا تھا کہ وہ یلوکارڈ تھا۔ لیکن یہ اینفیلڈ کا میدان ہے، یہاں میزبان ٹیم کو فائدہ پہنچایا جاتاہے۔اگر یہی حالات ہمارے ساتھ ہوتے تو ہمارے ایک کھلاڑی کو ۲؍یلوکارڈ دکھا کر اسے میدان سے باہر کردیا جاتاتھا۔ انہوںنے مزید کہاکہ وہ یلو کارڈ تھا اور میں پھر کہہ رہاہوں کہ جیمس ملنر کو یلوکارڈ ملنا چاہئے تھا۔ مجھے معلوم ہے کہ اینفیلڈ میں  ریفریزپر بہت دباؤ ہوتاہے اور وہ بہت ہی سوچ سمجھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔ فٹبال میں جذبات ہوتے ہیں اور  ریفریز کو دیانتداری سے کام لینا چاہئے۔  اتوار کی رات ہونےوالے میچ کے ڈرا سے لیورپول ۷؍ میچوں میں۱۵؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگیا  جبکہ چیلسی۱۶؍ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔دوسری طرف سٹی کی ٹیم ۱۴؍پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسرے میچ میں ٹوٹنہم ہاٹسپر فٹبال کلب نے ایسٹن ولا کو ۱۔۲؍ سے ہرا دیا۔  ٹوٹنہم ہاٹسپر فٹبال کلب کی جانب سے پی ہوئبیرگ نے پہلاگول کیا ۔ میچ کے دوسرے ہاف میں او واٹکنس نے ایسٹن ولا کیلئے برابری کا گول کیا۔ ۷۱؍ویں منٹ میں ایسٹن ولا کے کھلاڑی ایم ٹارگیٹ نے اپنے گول میں گیند ڈال کر حریف ٹیم کو فاتح بنادیا۔ اس فتح سے ٹوٹنہم کو ۳؍پوائنٹس ملے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK