’’دی اوڈیسی ‘‘باکس آفس کلیکشن: ہالی ووڈ کی ایکشن فینٹسی فلم ’’دی اوڈیسی‘‘ سنیما گھروں میں شاندار کمائی کر رہی ہے۔ فلم کی آمدنی کے تازہ اعداد و شمار سامنے آ گئے ہیں اور اس کی باکس آفس پر مضبوط کارکردگی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
EPAPER
Updated: July 26, 2026, 4:03 PM IST | Mumbai
’’دی اوڈیسی ‘‘باکس آفس کلیکشن: ہالی ووڈ کی ایکشن فینٹسی فلم ’’دی اوڈیسی‘‘ سنیما گھروں میں شاندار کمائی کر رہی ہے۔ فلم کی آمدنی کے تازہ اعداد و شمار سامنے آ گئے ہیں اور اس کی باکس آفس پر مضبوط کارکردگی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
’’دی اوڈیسی ‘‘باکس آفس کلیکشن: ہالی ووڈ کی ایکشن فینٹسی فلم ’’دی اوڈیسی‘‘ سنیما گھروں میں شاندار کمائی کر رہی ہے۔ فلم کی آمدنی کے تازہ اعداد و شمار سامنے آ گئے ہیں اور اس کی باکس آفس پر مضبوط کارکردگی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ’’جنانائیگن‘‘ کی ریلیز کا بھی فلم کی کمائی پر کوئی خاص منفی اثر دیکھنے میں نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھئے:شویتا ترپاٹھی نے ’’مرزاپور: دی فلم‘‘ کی پزیرائی کی
ریلیز کے پہلے ہی دن فلم نے۴۰ء۱۷؍ کروڑ روپے کاکاروبار کر کے واضح کر دیا تھا کہ یہ باکس آفس پر لمبی دوڑ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے بعد پہلے ویک اینڈ میں بھی فلم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دوسرے دن: ۲۲؍ کروڑ روپے، تیسرے دن: ۹۰ء۲۱؍ کروڑ روپے۔ پہلے ویک اینڈ میں ہی فلم نے مجموعی طور پر۳۰ء۶۱؍ کروڑ روپے کا کاروبارکر لیا تھا۔
اب ۹؍ویں دن کے اعداد و شمار کے مطابق ’’دی اوڈیسی‘‘ نے۰۵ء۱۱؍ کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ سیکنلک کی رپورٹ کے مطابق فلم نے ریلیز کے۹؍ دنوں میں ہندوستان میں ۲۰ء۱۰۸؍ کروڑ روپے کا نیٹ کلیکشن کر لیا ہے، جبکہ اس کاگراس کلیکشن۱۵ء۱۲۹؍ کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ فلم کی کمائی کو کافی مضبوط قرار دیا جا رہا ہے۔ دیگر فلموں کی ریلیز کے باوجود ’’دی اوڈیسی‘‘ کو سنیما گھروں میں اچھی تعداد میں ناظرین مل رہے ہیں۔
دنیا بھر میں ’’دی اوڈیسی‘‘ کی کمائی
ورلڈ وائیڈ باکس آفس پر ’’دی اوڈیسی‘‘ اب تک۳۵۵۵؍ کروڑ روپے کا شاندار کاروبار کر چکی ہے۔ صرف نو دنوں میں اس سطح کی کمائی کو فلمی صنعت میں ایک بڑی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ آئندہ دنوں میں فلم ہندوستانی میں مزید بہتر کارکردگی دکھائے گی، جبکہ عالمی باکس آفس پر بھی اس کی کمائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ٹیم انڈیا: کیا گوتم گمبھیر کے سپورٹ اسٹاف پر بجلی گرے گی ؟
کس فلم سے ’’دی اوڈیسی‘‘ کو خطرہ؟
رپورٹس کے مطابق، آنے والے دنوں میں ’’دی اوڈیسی‘‘ کو ’’اسپائیڈر مین‘‘ سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جو ۳۰؍جولائی ۲۰۲۶ء کو دوبارہ ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ فلم پہلے ہی دن ۵۳؍ کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر سکتی ہے اور ممکنہ طور پر ’’ایونجرز: اینڈ گیم‘‘ کے ابتدائی دن کی کمائی کا ریکارڈ بھی توڑ سکتی ہے۔