Inquilab Logo

صدر جمہوریہ کووند دنیا کے سب سے بڑے موٹیرا اسٹیڈیم کا باضابطہ افتتاح کریں گے

Updated: February 24, 2021, 11:28 AM IST | Agency | Ahmedabad

صدر رام ناتھ کووند بدھ کو یہاں دنیا کے سب سے بڑے موٹیرا کرکٹ اسٹیڈیم کا باضابطہ افتتاح اور سردار ولبھ بھائی پٹیل اسپورٹس انکلیو کا بھومی پوجن کریں گے۔

The biggest cricket match Motera Stadium in Ahmedabad .Picture:INN
احمد آباد میں واقع دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم موٹیرا ۔تصویر :آئی این این

صدر رام ناتھ کووند بدھ کو یہاں دنیا کے سب سے بڑے موٹیرا کرکٹ اسٹیڈیم کا باضابطہ افتتاح اور سردار ولبھ بھائی پٹیل اسپورٹس انکلیو کا بھومی پوجن کریں گے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور مرکزی وزیر کھیل کرن ریجیجو بھی موجود ہوں گے۔ اس اسٹیڈیم میں  ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین موجودہ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ شروع ہوگا جو ڈےنائٹ میچ ہوگا۔ احمد آباد کا سردار پٹیل موٹیرا اسٹیڈیم ۶۳؍ ایکڑ  میں پھیلا ہوا ہے  جہاں  ایک لاکھ ۱۰؍ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اس وقت میلبورن دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم ہے۔ اس میں بیک وقت ۹۰؍ہزارافراد  بیٹھ سکتے ہیں ۔ گجرات میں دنیا کا سب سے بڑا مجسمہ `اسٹیچو آف یونیٹی  کے بعد  ریاست اب کرکٹ کے میدان میں دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ریکارڈ کرنے کے لئے تیار ہے۔ ۸۰۰؍ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ اس اسٹیڈیم کی خوبصورتی حیرت انگیز ہے۔ اسٹیڈیم لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) کمپنی نے تعمیر کیا ہے  جس نے۵؍ سال کے بہت ہی مختصر عرصے میں اسٹیچو آف یونیٹی کی تعمیر کی تھی۔  وزیر اعظم نریندر مودی کے اس  ڈریم پروجیکٹ میں۳؍ کارپوریٹ باکس ، اولمپک سطح کا سوئمنگ پول ، انڈور اکیڈمی ، کھلاڑیوں کے لئے چار ڈریسنگ روم ، فوڈ کورٹ اور جی سی اے کلب ہاؤس بھی شامل ہیں۔ اسٹیڈیم میں ۶؍ سرخ اور ۵؍ کالی مٹی کی مجموعی طور پر۱۱؍ پچ تیار کی گئی ہیں۔  یہ پہلا اسٹیڈیم ہے جس نے اہم  اور پریکٹس پچوں کے لئے دونوں مٹی کا استعمال کیا ہے۔ بارش کی صورت میں  پچ صرف ۳۰؍ منٹ میں خشک ہوسکتی ہے۔ جدید ترین ایل ای ڈی فلڈ لائٹس ماحول کو گرم نہیں کریں گی اور شائقین کے ساتھ ساتھ کرکٹرس کو بھی سکون فراہم کرے گی۔اس اسٹیڈیم کی ایک جدید خصوصیت یہ ہے کہ ۹؍ میٹر کی بلندی پر۳۶۰؍ڈگری پوڈیم کونکورس ناظرین کے آنے جانے کو  آسان بناتا ہے اور ساتھ ہی یہ کسی بھی اسٹینڈ سے دیکھنے والوں کو یکساںزاویہ فراہم کرتا ہے۔جن  کارپوریٹ باکس کو ڈیزائن کیا گیا ہے ان میں بیٹھنے کی گنجائش۲۵؍  ہے۔۱۵۰؍ ٹن کا ایئر کولنگ ٹاور اسٹیڈیم کا کلوز ان حصہ ٹھنڈا بنائےرکھیں گے۔ ضرورت کے مطابق دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں  کے لئے بڑے ڈریسنگ روم بنائے گئے  ہیں۔ دونوں ٹیموں کے لئے الگ الگ جدید ترین جیمس کا قیام کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK