ابوظہبی کے اتحاد ایرینا میں ۱۶؍ دسمبر کو ہونے والی انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ءکی مِنی نیلامی میں کل ۳۵۰؍ کھلاڑی شامل ہیں، جن میں سے۴۰؍ نے خود کو زیادہ سے زیادہ بیس پرائس دو کروڑ روپے پر درج کیا ہے۔
EPAPER
Updated: December 09, 2025, 6:57 PM IST | Mumbai
ابوظہبی کے اتحاد ایرینا میں ۱۶؍ دسمبر کو ہونے والی انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ءکی مِنی نیلامی میں کل ۳۵۰؍ کھلاڑی شامل ہیں، جن میں سے۴۰؍ نے خود کو زیادہ سے زیادہ بیس پرائس دو کروڑ روپے پر درج کیا ہے۔
ابوظہبی کے اتحاد ایرینا میں ۱۶؍ دسمبر کو ہونے والی انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ءکی مِنی نیلامی میں کل ۳۵۰؍ کھلاڑی شامل ہیں، جن میں سے۴۰؍ نے خود کو زیادہ سے زیادہ بیس پرائس دو کروڑ روپے پر درج کیا ہے۔ ان میں صرف دو ہندوستانی کھلاڑی شامل ہیں: وینکٹیش ا یّراور روی بشنوئی۔کیمرون گرین سب سے مہنگے کھلاڑی بننے کی توقع رکھتے ہیں اور انہوں نے خود کو بیٹس مین کے طور پر درج کیا ہے جبکہ وہ پہلے سیٹ میں نظر آئیں گے۔ کوئنٹن ڈی کاک، دُنیت ویلا لاگے اور جارج لِنڈے کو بھی حتمی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، یہ تینوں کھلاڑی لانگ لسٹ کا حصہ نہیں تھے۔
یہ بھی پڑھئے:تمنا بھاٹیہ:وی شانتارام میں تمنا بھاٹیہ کے لُک کو جاری کیا گیا
ٹیموں کی مانگ کے مطابق ۳۵؍ نئے کھلاڑی بھی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔۳۵۰؍ کھلاڑیوں میں سے ۲۴۰؍ ہندوستانی اور۱۱۰؍ غیر ملکی ہیں۔ اس فہرست میں نکھل چودھری کا بھی نام شامل ہے، جنہوں نے ۲۰۱۷ء میں پنجاب کے لیے لسٹ اے اور ٹی ۲۰؍ میں آغاز کیا تھا، لیکن بعد میں کووڈ کے دوران آسٹریلیا منتقل ہو گئے اور وہیں مقیم ہو گئے۔ انہیں ہندوستانی انکیپڈ کھلاڑی کے طور پر نیلامی میں شامل کیا گیا ہے جبکہ وہ آسٹریلیا میں گھریلو کرکٹ اور بگ بیش لیگ کھیل چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:انڈیگو کو پروازوں کی تعداد ۵؍ فیصد تک کم کرنے کی ہدایت
نیلامی کا آغاز کیپڈ کھلاڑیوں کے سیٹ سے ہوگا، جس میں بیٹس مین، آل راؤنڈرز، وکٹ کیپر-بیٹس مین، فاسٹ بولرز اور اسپنرز کے الگ الگ سیٹ شامل ہیں۔ اس کے بعد انکیپڈ کھلاڑیوں کا مکمل راؤنڈ ہوگا۔ ایکسلیریٹڈ پروسیس کھلاڑی نمبر ۷۰؍ کے بعد شروع ہوگی۔ نیلامی میں کل ۷۷؍سلاٹ بھرنے ہیں، جن میں سے ۳۱؍ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے مختص ہیں۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے پاس سب سے بڑا بجٹ ۳۰ء۶۴؍ کروڑ روپے کا ہے اور ان کے پاس کل ۱۳؍ سلاٹ خالی ہیں، جن میں چھ غیر ملکی سلاٹ شامل ہیں۔