Inquilab Logo

انڈین پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے ٹاپ ۵؍ بلے باز

Updated: March 29, 2023, 11:32 AM IST | Chennai

فہرست میں کرس گیل ، اے بی ڈی ویلیئرس ، روہت شرما، ایم ایس دھونی اور کیرون پولارڈ شامل۔ ان بلے بازوں نے ٹیم کی فتح میں اہم رول ادا کیا ہے

photo;INN
تصویر :آئی این این

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا ۱۶؍واں سیزن جمعہ۳۱؍ مارچ ۲۰۲۳ء کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں گزشتہ سال کی چمپئن گجرات ٹائٹنس اور ۴؍ بار کی فاتح چنئی سپرکنگز کے درمیان ٹکراؤ سے شروع ہونے والا ہے۔  پچھلے ۱۵؍ایڈیشنز میں  کچھ پاور ہٹنگ اور تباہ کن بلے بازوں نے مسلسل سکس مارنے کی اپنی صلاحیتوں سے ٹورنامنٹ میں ہنگامہ برپاکیا ہے۔ آئی پی ایل جیسی  دولت  سے بھرپور لیگ میں، کسی بھی ٹیم کیلئے اپنی بیٹنگ لائن اپ میں بڑے ہٹرس کا ہونا ضروری ہے۔ ٹیموں کو بڑا فائدہ ہوتا ہے جب ان کے کچھ کھلاڑی اپنی مرضی سے بڑے چھکے لگاتے ہیں۔ یہ پاور پلے اور ڈیتھ اوورس کے دوران سب سے زیادہ مفید ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ ٹیمیں اپنے سب سے زیادہ دھماکہ خیز کھلاڑیوں کو یا تو اننگز ختم کرنے کیلئے بھیجتی ہیں یا پھر اوپنر کے طور پرمیدان پر روانہ کرتی ہے۔   آئیے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ سکس مارنے والے ٹاپ ۵؍ بلے بازوں پر نظر ڈالتے ہیں۔
   کرس گیل پہلے نمبرپر ہیں
 خود کو یونیورس باس کہنے والے کرس گیل نے آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کیاہے۔ انہوں نے ۱۴۱؍ اننگز میں ۳۵۷؍چھکے لگائے ہیں۔ ان کا ۱۴۸ء۹۶؍ کا اسٹرائیک ریٹ ثابت کرتا ہے کہ گیند باز ان کے سامنے کس طرح کانپتے ہیں۔ آئی پی ایل میں گیل کا اوسط۳۹ء۷۲؍ہے اور انہوں نے۶؍ سنچریوں اور ۳۱؍ نصف سنچریوں کی مدد سے۴۹۶۵؍ رن بنائے ہیں۔
  اے بی ڈی ویلیئرس کے ۲۵۱؍سکس
 اے بی ڈی ویلیئرس لیگ میں۲۵۱؍ چھکوں کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔پروٹیز کرکٹر نے۱۷۰؍ اننگز میں۴۱۳؍ چوکے بھی لگائے ہیں۔ انہوں نے اپنے آئی پی ایل کریئر میں ۱۵۳ء۸۱؍کے اسٹرائیک ریٹ سے رن بنائے۔ انہوں نے لیگ میں ۳۹ء۷۰؍ کے اوسط سے۳؍ سنچریوں اور۴۰؍ نصف سنچریوں کی مدد سے۵۱۶۲؍ رن بنائے ہیں۔
 روہت شرما فہرست میں تیسرے نمبرپر
 آئی پی ایل میں ہندوستانی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ روہت شرما کے پاس ہے۔روہت کے پاس لیگ میں ۲۴۰؍ چھکے ہیں اور انہوں نے۵۱۹؍ چوکے بھی لگائے ہیں۔ انہوں نے ۲۲۲؍ اننگز میں ۳۰ء۳۰؍ کے اوسط سے۵۵۰۰؍ سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ روہت نے ممبئی کو ۵؍  مرتبہ چمپئن بنایا ہے ، جو ٹورنامنٹ کی تاریخ میں کسی بھی کپتان  کا سب سے اچھا ریکارڈ ہے۔
  ایم ایس دھونی بھی لسٹ میں شامل 
 چنئی سپرکنگز کے کپتان ایم ایس دھونی آئی پی ایل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کرکٹرس کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے۲۰۶؍ اننگز میں۳۴۶؍ چوکوں کے علاوہ۲۲۹؍ چھکے لگائے ہیں۔ دھونی کا لیگ میں اوسط صرف ۴۰؍ سے کم ہے جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ ۱۳۵ء۱۹؍ہے۔ انہوں نے۲۰۰۸ء میں افتتاحی سیزن سے چنئی کی ٹیم کی قیادت کی اور ۲۰۱۰ء،۲۰۱۱ء،۲۰۱۸ء اور ۲۰۲۱ء میں ٹرافی جیتی۔
  کیرون پولارڈ۵؍ویں نمبرپر
 ممبئی انڈینس کے تیز گیندباز کیرون پولارڈ چھکے لگانے کے معاملے میں ۵؍ویں نمبر پر ہیں۔ انہوں نے۱۷۱؍ اننگز میں۲۲۳؍ چھکے لگائے ہیں جس میں بلے سے۲۱۸؍چوکے بھی لگے ہیں۔ انہوں نے لیگ میں ۲۸ء۶۷؍کے اوسط سے۳۴۱۲؍ رن بنائے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK