Inquilab Logo

میتھالی بریگیڈ ساکھ بچانے کیلئے میدان میں اتریگی

Updated: March 17, 2021, 12:17 PM IST | Agency | Lucknow

آج ہندوستان کی خواتین ٹیم اور جنوبی افریقہ کے درمیان ۵؍واں یکروزہ مقابلہ

Women Team India.Picture:INN
ہندوستان کی خواتین ٹیم۔تصویر :آئی این این

  جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم گراؤنڈ میں ۵؍ ایک روزہ میچوں کی سیریز  ایک۔۳؍سے ہارچکی میزبان ہندوستان کی خواتین ٹیم بدھ کو سیریز کے آخری مقابلے میں ساکھ بچانے کے لئے کامیابی حاصل کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ اٹل بہاری واجپئی ایکانہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ سے اچھی طرح واقف ہوچکی دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے دلچسپ رہنے کا امکان ہے۔ اس میچ کے ذریعے جنوبی افریقہ جہاں اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے میزبان ٹیم کے خلاف نفسیاتی برتری حاصل کرنے کی کوشش کرے گی وہیں ہندوستانی لڑکیاں میچ کو اپنے حق میں کرکے آئندہ ٹی۲۰؍ سیریز کے لئے خود کو تیارکرنے کی کوشش کریں گی۔
 کورونا انفیکشن کے دور کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم گزشتہ ایک سال سے کرکٹ کے میدان سے دوررہی تھی جبکہ جنوبی افریقہ کی لڑکیوں نے پاکستان کو شکست دے کر ہندوستانی سرزمین پر قدم رکھا تھا۔ اگلے سال نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز کافی اہم مانی جارہی تھی۔ جنوبی افریقہ نے ۵؍ میچوں کی سیریز کا آغاز جیت کے ساتھ کیا وہیں ہندوستان نے دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز برابر کی تھی ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK