• Tue, 17 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی پی ایل ۲۰۲۷ء میں ٹریوس ہیڈ نہیں کھیلیں گے

Updated: November 17, 2026, 6:07 PM IST | Hyderabad

آسٹریلیائی بلے باز ٹریوس ہیڈ نے مصروف بین الاقوامی شیڈول کے پیش نظر اپنی ذمہ داریوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے آئی پی ایل ۲۰۲۷ء سے دستبردار ہونے کے فیصلے سے فرنچائز کو آگاہ کر دیا ہے۔

Travis Head.Photo:INN
ہیڈ۔ تصویر:آئی این این

سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) کی مشہور اوپننگ جوڑی ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما آئندہ آئی پی ایل سیزن میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیائی بلے باز ٹریوس ہیڈ نے مصروف بین الاقوامی شیڈول کے پیش نظر اپنی ذمہ داریوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے آئی پی ایل  ۲۰۲۷ء سے دستبردار ہونے کے فیصلے سے فرنچائز کو آگاہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:نرملا سیتا رمن نے مینوفیکچرنگ سیکٹر کے ساتھ تیسری پری بجٹ مشاورت کی


ہیڈ کی عدم دستیابی سے حیدرآباد کی بلے بازی کو بڑا جھٹکا لگے گا، تاہم نیلامی کے لیے ٹیم کے پاس ۱۴؍ کروڑ روپے اضافی ہوں گے۔ فرنچائز نے انہیں ۲۰۲۵ء کی میگا نیلامی سے قبل۱۴؍ کروڑ روپے میں برقرار رکھا تھا۔ آئی پی ایل کی منظوری کے بعد یہ رقم ٹیم کے نیلامی بجٹ میں شامل ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان اور آسیان کا مستقبل مسابقت سے نہیں، تعاون سے طے ہونا چاہیے: مودی

آسٹریلیا کے مصروف کرکٹ شیڈول کو دیکھتے ہوئے ہیڈ کا یہ فیصلہ غیر متوقع نہیں ہے۔ ۲۰۲۷ء میں آسٹریلیا کو۲۰؍ ٹیسٹ میچوں کے علاوہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ممکنہ فائنل، ایشیز سیریز اور ون ڈے ورلڈ کپ میں بھی حصہ لینا ہے۔ اسی وجہ سے آسٹریلیائی ٹیم انتظامیہ کھلاڑیوں کے کام کے بوجھ کو متوازن رکھنے پر غور کر رہی ہے۔ہیڈ نے ۲۰۲۴ء کی نیلامی میں ۸ء۶؍ کروڑ روپے میں حیدرآباد کی ٹیم میں جگہ بنائی تھی۔ انہوں نے آئی پی ایل میں اب تک ایس آر ایچ کے لیے ۴۳؍ میچوں میں ۱۳۵۱؍ رن بنائے ہیں۔ ابھیشیک شرما کے ساتھ ان کی جوڑی نے جارحانہ بلے بازی سے لیگ میں اوپننگ کے انداز کو نئی سمت دی۔ دونوں نے۴۲؍ اننگز میں ۱۸۹۲؍ رن بنائے، جس میں چھ سنچری اور نو نصف سنچری شراکتیں شامل ہیں۔ ان کا رن بنانے کا اوسط  ۲۷ء۱۲؍ رن فی اوور رہا، جو آئی پی ایل کی تاریخ میں کم از کم ایک ہزار رن کی شراکت کرنے والی جوڑیوں میں سب سے زیادہ ہے۔دریں اثنا، حیدرآباد نے کھلاڑیوں کی تبدیلی کے تحت ٹی نٹراجن، خلیل احمد اور ناتھن ایلس کو ٹیم میں شامل کیا ہے، جبکہ لیام لیونگ اسٹون، جیک ایڈورڈز اور ذیشان انصاری ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں۔ ہرشل پٹیل کو بھی گجرات ٹائٹنز کے ساتھ تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK