Inquilab Logo

یونائٹیڈ ایف اے کپ کے فائنل میں داخل

Updated: April 25, 2023, 1:59 PM IST | London

سیمی فائنل میں شوٹ آؤٹ میں یونائٹیڈ نے کامیابی حاصل کی۔ فائنل میں مانچسٹر سٹی سے مقابلہ

photo;INN
تصویر :آئی این این

مانچسٹر سٹی کے بعد مانچسٹر  یونائٹیڈ فٹبال کلب نے بھی ایف اے کپ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ اتوار کی دیر رات ہونے والے میچ میں مانچسٹر یونائٹیڈ فٹبال کلب نے  برائٹن اینڈ ہوو فٹبا ل کلب کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ۶۔۷؍ گول کے اسکور سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
 خیال رہے کہ مانچسٹر سٹی نے ویمبلی میں شیفیلڈ کو ۰۔۳؍ گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ اس میچ میں سٹی کی جانب سے سبھی گول ریاض محرز نے کئے تھے ۔ اب ویمبلی میں ایف اے کپ  کا فائنل ہوگا اور اس میچ میں مانچسٹرڈربی مقابلہ دیکھنے کو ملے گا جس میں یونائٹیڈ فٹبال کلب اور سٹی فٹبال کلب آمنے سامنے ہوں گے۔
 اتوار کی دیر رات ہونے والے میچ  میں یونائٹیڈ اور برائٹن مد مقابل تھے، فل ٹائم تک اس میچ کا اسکور ۰۔۰؍رہا تھا۔ اس کے بعد فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہوا اور یونائٹیڈ کی ٹیم نے ۶۔۷؍ گول سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنالی۔ یونائٹیڈکی جانب سے کاسیمیرو، ڈی دیلٹ، جے سانچو، مارکس رشفورڈ ، ایم سابٹزر ، ڈبلیو ویگورسٹ اور وی لنڈولیف نے گول کیا۔ برائٹن کی جانب سے اے میک ایلسٹر ، پی گروس ، ڈی اَنڈو، پی ایسٹوپینن، ایل ڈن اور ویبسٹر نے  گول کیا۔ ایس مارچ گول کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے یونائٹیڈ نے ۶۔۷؍ گول سے کامیابی حاصل کرلی۔ 
 مانچسٹر یونائٹیڈ کے کوچ ایرک ٹین ہیگ نے کہاکہ ہم نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی۔ پوری مطلب پوری ۔اب یہی کوشش مانچسٹر سٹی کے خلاف فائنل میں بھی کرنی ہے کیونکہ یہ مانچسٹر ڈربی میچ ہوگا اور ہمارا سب کچھ داؤ پر لگاہوا۔ ہم ہمارے روایتی حریفوں کو شکست دینے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگاد یں گے۔ ہم چاہتے ہیںکہ مداح بھی ہمارا ساتھ دیں اور ہمارا بھرپور تعاون کریں ۔ انہوںنے مزید کہاکہ میں مانچسٹر یونائٹیڈ کے مداحوں کے جذبات سے باخبر ہوں اور چاہتا ہوں کہ وہ ہمارے لئے سپورٹ کریں۔  

fa cup Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK