Updated: September 06, 2026, 5:15 PM IST
| New York
یو ایس اوپن ۲۰۲۶ء کے ویمنز سنگلز میں جاپان کی ناؤمی اوساکا اور قزاخستان کی ایلینا ریباکینا نے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے، جہاں دونوں کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے لیے ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔ اوساکا نے سخت مقابلے میں بلجیم کی ایلیس میرٹنز کو۵۔۷، ۶۔۳، ۳۔۶؍سے شکست دی ۔
ایلینا ریباکینا۔ تصویر:ایکس
یو ایس اوپن ۲۰۲۶ء کے ویمنز سنگلز میں جاپان کی ناؤمی اوساکا اور قزاخستان کی ایلینا ریباکینا نے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے، جہاں دونوں کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے لیے ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔ اوساکا نے سخت مقابلے میں بلجیم کی ایلیس میرٹنز کو۵۔۷، ۶۔۳، ۳۔۶؍سے شکست دی جبکہ دوسری سیڈ ریباکینا نے یوکرین کی یولیا اسٹارودبتسیوا کو ۳۔۶، ۶۔۷؍سے مات دی۔
یہ بھی پڑھئے:انشومن جھا اور رگھوبیر یادو کی فلم ’’اوم کا ہری‘‘۱۸؍ ستمبر کو ریلیز ہوگی
چار بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن ناؤمی اوساکا کو میرٹنز کے خلاف فتح حاصل کرنے میں ۲؍ گھنٹے ۳۸؍ منٹ لگے۔ اوساکا نے پہلے سیٹ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ۳۔۶؍سے کامیابی حاصل کی، لیکن دوسرے سیٹ میں میرٹنز نے زبردست واپسی کرتے ہوئے مقابلہ برابر کر دیا۔ فیصلہ کن تیسرے سیٹ میں بھی اوساکا مشکلات میں گھری نظر آئیں اور ایک مرحلے پر وہ بریک سے پیچھے تھیں۔ تاہم انہوں نے دباؤ میں شاندار حوصلے کا مظاہرہ کیا اور مسلسل تین گیمز جیت کر میچ اپنے حق میں کر لیا۔
اوساکا کے لیے یہ کامیابی اس لیے بھی اہم رہی کیونکہ وہ گزشتہ کئی ہفتوں سےایچلیز انجری سے پریشان ہیں۔ تیسرے سیٹ کے دوران انہیں طبی امداد کے لیے فزیو کو بلانا پڑا، لیکن علاج کے بعد انہوں نے دوبارہ اپنی توجہ کھیل پر مرکوز کی۔ یو ایس اوپن کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق اوساکا نے بتایا کہ یہ مسئلہ گراس کورٹ سیزن سے ان کے ساتھ ہے اور مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔
دوسری جانب ایلینا ریباکینا نے یولیا اسٹارودبتسیوا کو دو سیٹوں میں شکست دی۔ پہلے سیٹ میں اسٹارودبتسیوا نے ریباکینا کی کچھ غیر یقینی شاٹس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ۴۔۵؍ کی برتری حاصل کرلی، لیکن ریباکینا نے فوری طور پر بریک واپس حاصل کیا اور ٹائی بریک میں ۶۔۷؍ سے سیٹ اپنے نام کرلیا۔ دوسرے سیٹ میں قازق کھلاڑی نے زیادہ مضبوط اور صاف ستھرا کھیل پیش کرتے ہوئے ۳۔۶؍ سے کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھئے:مراد آباد: سرکٹ ہاؤس کے احاطہ میں نماز پڑھنے پر ایس پی کے لیڈر پر ایف آئی آر
ریباکینا کے لیے یہ مقابلہ خاص اہمیت رکھتا تھا کیونکہ فرنچ اوپن میں اسٹارودبتسیوا نے انہیں دوسرے راؤنڈ میں شکست دی تھی۔ یو ایس اوپن میں اس کامیابی کے ساتھ ریباکینا مسلسل دوسرے سال چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔ وہ ۲۰۲۶ء کی آسٹریلین اوپن چیمپئن بھی ہیں اور اس وقت عالمی نمبر دو کھلاڑی ہیں۔ اب چوتھے راؤنڈ میں ناؤمی اوساکا بمقابلہ ایلینا ریباکینا ایک انتہائی دلچسپ مقابلہ ہوگا۔ دونوں کی حالیہ ملاقات ٹورنٹو میں ہوئی تھی، جہاں ریباکینا نے اوساکا کو کوارٹر فائنل میں شکست دی تھی۔ یو ایس اوپن کے اس مقابلے میں کوارٹر فائنل کی جگہ داؤ پر ہوگی، جبکہ ریباکینا کے لیے عالمی نمبر ایک بننے کی دوڑ بھی دلچسپی کا مرکز ہے۔