Updated: December 03, 2025, 8:04 PM IST
| Dubai
ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی رانچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں شاندار سنچری جڑنے کے بعد آئی سی سی رینکینگ میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔آئی سی سی کے مطابق، کوہلی نے پہلے ون ڈے میں ۱۲۰؍ گیندوں پر ۱۳۵؍ رنز بنا کر اپنی رینکنگ میں بہتری کی۔
وراٹ کوہلی۔ تصویر:آئی این این
ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی رانچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں شاندار سنچری جڑنے کے بعد آئی سی سی رینکینگ میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔آئی سی سی کے مطابق، کوہلی نے پہلے ون ڈے میں ۱۲۰؍ گیندوں پر ۱۳۵؍ رنز بنا کر اپنی رینکنگ میں بہتری کی اور ۷۵۱؍ پوائنٹس حاصل کیے، جو ٹاپ رینک والے روہت شرما سے صرف ۳۲؍ پوائنٹس کم ہیں۔
۳۷؍ سالہ کوہلی نے اپنے ٹیم ساتھی شبھ من گل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر وَن رینکنگ کی جانب اپنی کوشش جاری رکھی ہے، جو انہوں نے آخری بار اپریل ۲۰۲۱ء میں حاصل کی تھی۔اس سے قبل انہیں پاکستان کے بابر اعظم نے پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ روہت نے نیوزی لینڈ کے دوسرے نمبر کے ڈیرل مچل اور تیسرے نمبر کے افغانستان کے ابراہیم زدران پر اپنی برتری قائم کر لی ہے۔
بولنگ میں بھی ہندوستان کا دم دکھائی دیا کیونکہ لیفٹ آرم اسپنر کلدیپ یادو ایک نمبر ترقی کر چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔ٹی۲۰؍ میں، پاکستان کےصائم ایوب نے سری لنکا کے خلاف ٹرائی سیریز فائنل میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس کے بعد آل راؤنڈرز کی نمبر وَن رینک دوبارہ حاصل کر لی۔ پاکستان کے ابرار احمد اور محمد نواز نے بھی ٹی۲۰؍ بولنگ رینکنگ میں اہم اضافہ کیا۔
سری لنکا کے کمیل مشارا نے ٹرائی سیریز میں۱۶۹؍ رنز بنانے کے بعد ٹی۲۰؍ بیٹنگ رینک میں سب سے بڑی چھلانگ لگائی اور ٹاپ۱۰۰؍ سے اٹھ کر۱۸؍ویں نمبر پر پہنچ گئے۔بنگلہ دیش کے پرویز حسین ایمن، توحید ہردوئے اور مستفیض الرحمن نے بھی اپنی سیریز جیت کے بعد رینک میں بہتری دکھائی۔ جنوبی افریقہ نے ہندوستان پر۰۔۲؍ سے سیریز جیتنے کے بعد ٹیسٹ رینکنگ اپ ڈیٹ میں بھی اپنی پوزیشن مضبوط کی۔
یہ بھی پڑھئے:اسٹرینجر تھنگز سیزن ۵؍نے او ٹی ٹی کی تاریخ رقم کرتے ہوئے ویورشپ کے ریکارڈ توڑ دیئے
ہاردک پانڈیا کی ٹی۲۰؍ ٹیم میں واپسی، شبھ من گل کی شمولیت فٹنیس سے مشروط
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی۲۰؍ سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، اور سب سے بڑی خبر ہے ہاردک پانڈیا کی واپسی جبکہ شبھ من گل فٹنس کلیئرنس کے ساتھ نائب کپتان مقرر ہوئے ہیں۔ گل کی شمولیت بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسی لینس سے حتمی فٹنس منظوری پر منحصر ہوگی۔ اسی کے ساتھ نیتیش ریڈی اور رِنکو سنگھ ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے، جبکہ جسپریت بمراہ ون ڈے میں آرام کے بعد دوبارہ ٹی۲۰؍میچوں میں نظر آئیں گے۔ہندوستانی ٹی۲۰؍ ٹیم: سوریہ کمار یادو (کپتان)، شبھ من گل (نائب کپتان)، ابھیشیک شرما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوَم دوبے، اکشر پٹیل، جیتیش شرما، سنجو سیمسن، جسپریت بمراہ، ورون چکرورتی، عرشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو، ہرشِت رانا، واشنگٹن سندر۔