Inquilab Logo

وراٹ کوہلی نے ٹی ۲۰؍ کرکٹ میں تاریخی ریکارڈ بنا ڈالا

Updated: March 26, 2024, 8:55 PM IST | Bengaluru

رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی ) کے اسٹاربلے باز وراٹ کوہلی نے اپنا۱۰۰؍ واں ٹی ۲۰؍ ۵۰؍ پلس اسکور ریکارڈ کیا۔ وراٹ ایسا کرنے والے پہلے ہندوستانی اور مجموعی طور پر صرف تیسرے کھلاڑی بن گئے۔

Virat Kohli. Photo:PTI
وراٹ کوہلی۔ (تصویر:پی ٹی آئی)

رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی ) کے اسٹاربلے باز وراٹ کوہلی (وراٹ کوہلی کے  ۱۰۰؍ویں ففٹی پلس رن) نے اپنا۱۰۰؍ واں ٹی ۲۰؍ ۵۰؍ پلس اسکور ریکارڈ کیا۔ وراٹ ایسا کرنے والے پہلے ہندوستانی اور مجموعی طور پر صرف تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ وراٹ نے یہ سنگ میل چناسوامی اسٹیڈیم میں پنجاب کنگز(پی بی کے ایس ) کے خلاف آر سی بی  کے انڈین پریمیر لیگ  میچ کے دوران حاصل کیا۔ سب سے زیادہ ففٹی پلس اسکور کے معاملے میں وراٹ نے ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز کرس گیل (۲۲؍ سنچریوں سمیت۱۱۰؍ پلس اسکور) اور آسٹریلیا کے عظیم ڈیوڈ وارنر (۸؍ سنچریوں سمیت۱۰۹؍ پلس اسکور) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
 میچ میں۳۵؍سالہ وراٹ چنئی سپر کنگز کے خلاف مایوس کن کھیل کے بعد اپنے پرانے فارم میں لوٹ آئے ہیں۔ انہوں نے۴۹؍ گیندوں پر۱۱؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے۷۷؍ رن بنائے۔ انہوں نے ۱۵۷؍ سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے رن بنائے ہیں۔۳۷۸؍ میچوں میں وراٹ نے ۴۱ء۲۶؍کے  اوسط سے۱۲۰۹۲؍  رن بنائے ہیں جس میں ۸؍ سنچریاں اور۹۲؍ نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کا بہترین اسکورناٹ آؤٹ ۱۲۲؍رن ہے۔ وراٹ وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے ہندوستان کیلئے  سب سے زیادہ ٹی ۲۰؍ رن بنائے ہیں ۔
وراٹ ٹی ۲۰؍ میں سب سے زیادہ کیچ لینے والے  ہندوستانی  
 بنگلور (ایجنسی): وراٹ ٹی ۲۰؍ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچ لینے والے ہندوستانی بن گئے۔ وراٹ کوہلیٹی ۲۰؍ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچ لینے والے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے پنجاب کے خلاف ایک کیچ کے ساتھ۱۷۳؍ کیچ مکمل کئے ہیں۔ ان سے پہلے یہ ریکارڈ سریش رائنا کے نام تھا۔ رائنا نے۳۷۷؍ میچوں میں۱۷۲؍ کیچ  لئے ہیں۔  تاہمٹی ۲۰؍ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچ لینے کا عالمی ریکارڈ کیرون پولارڈ کے نام ہے۔ پولارڈ نے۶۶۰؍ میچوں میں۳۶۲؍ کیچ لئے  ہیں۔ وراٹ  اس ریکارڈ میں۱۵؍ ویں نمبر پر ہیں۔ پولارڈ پہلے، ڈیوڈ ملر دوسرے اور ڈوین براوو تیسرے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK