• Tue, 24 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وشال بھردواج نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کا اشارہ دیا

Updated: February 24, 2026, 12:00 PM IST | Mumbai

کیا شاہ رخ خان اور وشال بھردواج کی مشترکہ فلم اب بننے والی ہے؟ وشال بھردواج بالی ووڈ کے معروف ترین ہدایت کاروں میں شمار ہوتے ہیں، جنہوں نے عرفان خان، تبو اور شاہد کپور جیسے ستاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ تاہم متعدد کوششوں کے باوجود وہ اب تک سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ کام نہیں کر سکے۔

Vishal Bhardwaj And Shah Rukh Khan.Photo:INN
شاہ رخ خان اور وشال بھرداج۔ تصویر:آئی این این

کیا شاہ رخ خان اور وشال بھردواج کی مشترکہ فلم اب بننے والی ہے؟ وشال بھردواج بالی ووڈ کے معروف ترین ہدایت کاروں میں شمار ہوتے ہیں، جنہوں نے عرفان خان، تبو اور شاہد کپور جیسے ستاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ تاہم متعدد کوششوں کے باوجود وہ اب تک سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ کام نہیں کر سکے۔ حال ہی میں ایک گفتگو کے دوران انہوں نے ایس آر کے کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وشال بھردواج نے اے این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ’’میرا خیال ہے کہ یہ (تعاون) ہونا ہی چاہیے۔ میں سال میں کئی بار شاہ رخ سے مختلف کہانیوں کے سلسلے میں بات کرتا ہوں۔ وہ ہمیشہ میرے پیغامات کا جواب دیتے ہیں اور وہ بہت خوبصورت انسان ہیں۔ وہ ہمارے ملک کے سب سے دلکش انسان ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہاکہ ’’شاہ رخ خان سے کون محبت نہیں کرتا؟ یوں کہہ لیں کہ ہر کوئی ان سے محبت کرتا ہے۔ بطور انسان اُن میں یقیناً کوئی بہت خاص بات ہے جو انہیں شاہ رخ خان بناتی ہے۔ میں نے انہیں اس فلم (او رومیو) کے دوران بھی ایک کہانی بھیجی تھی اور وہ ہمیشہ کہتے ہیں، ’یار ایک فلم تو ہونی چاہیے جو ہم دونوں ساتھ کریں‘۔ یقیناً میرے اور شاہ رخ کے درمیان ایک فلم تو ہونی چاہیے۔ ان شاء اللہ، اس بار وہ کرشمہ ہو جائے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:مودی سرکار پر ہند-امریکہ معاہدہ کی شرائط میں تبدیلی کا دباؤ

دریں اثنا، وشال بھردواج کی فلم اورومیو جس میں شاہدکپور  مرکزی کردار میں ہیں، جمعرات ۱۳؍ فروری کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ فلم میں شاہد کپور ’’اُسترا‘‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ترپتی ڈمری ’’افشاں‘‘ کے کردار میں نظر آتی ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں دیشا پٹانی، وکرانت میسی، فریدہ جلال، حسین دلال، نانا پاٹیکر، تمنا بھاٹیا اور اویناش تیواری اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ ’’او رومیو‘‘ شاہد اور وشال کی چوتھی مشترکہ فلم ہے، اس سے قبل وہ کمینے، حیدر اور رنگون جیسی فلموں میں ساتھ کام کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:اولمپک میں مضبوط اورچمپئن ایتھلیٹ ناکام کیوں ہوجاتے ہیں؟

فلم کی کہانی’’مافیا کوئنس آف ممبئی‘‘  کے ایک باب سے متاثر ہے۔ ممبئی کے انڈرورلڈ کے پس منظر میں بنائی گئی اس کہانی میں گینگسٹر حسین اُسترا (شاہد) اور افشاں (ترپتی) کے درمیان پیچیدہ اور جذباتی تعلق کو دکھایا گیا ہے۔ فلم محبت، تشدد اور جذباتی کشمکش جیسے موضوعات کو اجاگر کرتی ہے اور رومان اور جرم کو ایک ڈرامائی انداز میں پیش کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK