پلائی ماؤتھ فٹبال کلب نے وائن رونی کو ٹیم کے کوچ کے عہدے سے محض ۷؍ماہ بعد برطرف کر دیا ہے۔ گزشتہ روز کلب نے یہ جانکاری دی۔
EPAPER
Updated: January 03, 2025, 4:32 PM IST | Agency | London
پلائی ماؤتھ فٹبال کلب نے وائن رونی کو ٹیم کے کوچ کے عہدے سے محض ۷؍ماہ بعد برطرف کر دیا ہے۔ گزشتہ روز کلب نے یہ جانکاری دی۔
پلائی ماؤتھ فٹبال کلب نے وائن رونی کو ٹیم کے کوچ کے عہدے سے محض ۷؍ماہ بعد برطرف کر دیا ہے۔ گزشتہ روز کلب نے یہ جانکاری دی۔ انگلینڈ اور مانچسٹر یونائٹڈ ۳۹؍ سالہ سابق اسٹرائیکر کو مئی میں کلب نے کوچ مقرر کیا تھا۔ ان کی نگرانی میں پلائی ماؤتھ نے انگلینڈ کے سیکنڈ ٹیئر چمپئن شپ میں ۲؍مقابلوں میں صرف ۴؍ جیت کے ساتھ آخری پوزیشن پر رہی تھی جس کے بعد کلب نے رونی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ ان کا آخری میچ اتوار کو آکسفورڈ یونائٹڈ کے خلاف تھا جس میں ٹیم کو دو صفر سے شکست ہوئی تھی اور یہ پلائی ماؤتھ کا لگاتار ۹؍واں مقابلہ تھا جس میں اسے کامیابی نہیں ملی۔
پلائی ماؤتھ نے پریس ریلیز سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’ کلب اور ہیڈ کوچ وائن رونی نے باہمی طور پر اور فوری طور پر الگ ہونے پر اتفاق کیا ہے۔ ہم رونی اور ان کی ٹیم کا ان کی تمام کوششوں کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں اور ان کی مستقبل کیلئے نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔ ‘‘
رونی نے برمنگھم میں ۸۳؍دنوں کیلئے پلائی ماؤتھ کا چارج سنبھالا تھاجو گزشتہ سیزن کے بعد چمپئن شپ سے ریلیگیٹ ہو گئی تھی۔ واضح رہے کہ رونی میجر لیگ ساکر (ایم ایل ایس) کی ٹیم ڈی سی یونائیٹڈ اور ڈربی کاؤنٹی میں بھی کوچ رہ چکے ہیں۔ پلائی ماؤتھ کے ذریعے کوچ کے عہدہ سے ہٹائے جانے کے بعد وائن رونی نےکہا کہ’’میں اس موقع پر کلب کے بورڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ان تمام عملے کا بھی شکریہ جنہوں نے مجھے خوش آمدید کہا اور جنہوں نے کلب کو اتنی خاص جگہ بنایا، کھلاڑیوں اور مداحوں کی ان کی کوششوں اور حمایت کے لئے شکریہ۔ میں ان سب کو مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ‘‘
واضح رہے کہ وائن رونی نے بطور کھلاڑی ایک شاندار کریئر کا لطف اٹھایا جس کے دوران انہوں نے ۵؍ پریمیر لیگ خطاب اور چمپئن لیگ کا خطاب جیتا تھا۔ وہ انگلینڈ کےلئے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے فٹبال کھلاڑی ہیں۔ یاد رہے کہ انہوں نے انگلینڈ کےلئے ۱۲۰؍مقابلوں میں شرکت کی تھی۔