Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ہم طویل جنگ کیلئے تیار تھے‘‘، آپریشن سیندور پر راجناتھ سنگھ کا انکشاف

Updated: May 01, 2026, 1:00 PM IST | Mumbai

وزیر دفاع نے یہ بھی وضاحت دی کہ اس آپریشن کو روکنا ہندوستان کی مجبوری نہیں تھی بلکہ ہم نے یہ فیصلہ اپنی شرائط کیا اور جنگ روک دی ۔

Defence Minister Rajnath Singh. Photo: INN
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ۔ تصویر: آئی این این

مہینوں بعد اب وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آپریشن سیندور پر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے صاف کہا ہے کہ آپریشن کو روکا گیالیکن یہ مجبوری نہیں تھی۔ یہ فیصلہ مکمل طور پر ہندوستان کی اپنی شرائط پر کیا گیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر ضرورت پڑتی، تو ہندوستان طویل لڑائی کے لیے مکمل طور پر تیار تھا۔ اس بیان نے یہ اشارہ دیا کہ ہندوستان اب صرف جواب نہیں دیتا، بلکہ اپنی حکمت عملی بھی خود طے کرتا ہے۔ اس آپریشن میں ہندوستانی فوج نے جدید ٹیکنالوجی اور درست حکمت عملی کا استعمال کیا۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ اس دوران ہندوستان کی فوجی صلاحیت، خاص طور پر اچانک ضرورت پڑنے پر صلاحیت بڑھانے کی طاقت یعنی ‘سرج کیپیسٹی’، مکمل طور پر مضبوط تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستانی فوج ٹیکنالوجی کے معاملے میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس جیسے جدید ذرائع کا استعمال کر رہی ہے۔ اس سے فوج کی طاقت اور مؤثرحکمت دونوں بڑھ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: بنگال انتخابات: ٹی ایم سی کا ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کا الزام، ای سی کی تردید

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ میں یہاں پھر سے واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم نے وہ آپریشن اس لیے بند نہیں کیا کہ ہماری صلاحیت کم ہو گئی تھی۔ ہم نے اسے اپنی مرضی سے اپنی شرائط پر روکا۔ اگر ضرورت پڑتی تو ہم طویل لڑائی کے لیے بھی مکمل طور پر تیار تھے۔ ہماری ’سرج کیپیسٹی‘ یعنی اچانک ضرورت پڑنے پر صلاحیت بڑھانے کی طاقت، ہمارے پاس صرف تھی ہی نہیں بلکہ آج بھی موجود ہے اور پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور بہتر ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ آج ہندوستان کی فوجی طاقت پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔ فوج ہر صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے تینوں افواج کے سربراہوں اور جوانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اعتماد اور تیاری ہی ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ ہندوستان کی فوج اب تیزی سے ٹیکنالوجی پر مبنی بنتی جا رہی ہے۔ آپریشن سیندور میں بھی اے آئی کا استعمال کیا گیا، جس سے حملوں کی درستگی اور اثر میں اضافہ ہوا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اے آئی اب فوج کا اہم حصہ بن چکا ہے۔ ہندوستان اب روایتی جنگ سے آگے بڑھ کر ٹیکنالوجی پر مبنی جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔ فوج کو ایک مربوط اور جدید فورس بنانے پر زور دیا جا رہا ہے۔ اس سے آنے والے وقت میں ہندوستان کی سیکوریٹی اور بھی مضبوط ہوگی اور کوئی دشمن ہماری طرف آنکھ بھی نہ اٹھاسکے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK