دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی شروعات ایک بار پھر خراب رہی۔ عثمان خواجہ نے ۱۵؍ رن کا تعاون کیا۔ جوش انگلس ۱۲؍رن بناکر پویلین لوٹے۔
EPAPER
Updated: June 28, 2025, 11:35 AM IST | Agency | Bridgetown, (Barbados)
دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی شروعات ایک بار پھر خراب رہی۔ عثمان خواجہ نے ۱۵؍ رن کا تعاون کیا۔ جوش انگلس ۱۲؍رن بناکر پویلین لوٹے۔
تیز گیند بازوں کے لیے سازگار پچ پر جیڈن سیلز کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کے گیند بازوں نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن اسٹمپ پر دوسری اننگز میں ۹۲؍ رن کے اسکور پر آسٹریلیا کے ۴؍ وکٹ لے کر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے بلے باز شائی ہوپ (۴۸؍رن) اور کپتان روسٹن چیز (۴۴؍رن) کے درمیان جدو جہد سے بھری پارٹنرشپ کی بدولت پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے اسکور کی بنیاد پر۱۰؍ رن کی برتری حاصل کی۔ دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے آنے والے آسٹریلیا کی شروعات ایک بار پھر خراب رہی اور اس نے۲۷؍رن کے اسکور پر عثمان خواجہ (۱۵؍رن) کا وکٹ گنوا دیا۔اس کے بعد آسٹریلیا کا دوسرا وکٹ۳۴؍رن کے اسکور پر سیم کونسٹاس (۵؍ رن) کی صورت میں گرا، جوش انگلس (۱۲) کو جیڈن سیلز نے بولڈ کیا۔ کیمرون گرین (۱۵) کو جسٹن گریوز نے روسٹن چیز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ آسٹریلیا۶۵؍ رن پر ۴؍ وکٹ گنوانے کے بعد دباؤ میں تھا۔ بحران کے ایسے وقت میں ٹریوس ہیڈ اور بیو ویبسٹر کی جوڑی نے اننگز کو سنبھالا اور دن کا کھیل ختم ہونے تک ۴؍ وکٹ کے نقصان پر۹۲؍ رن بنائے۔ اسٹمپ کے وقت ویبسٹر(ناٹ آؤٹ ۱۹؍رن) اور ٹریوس ہیڈ ( ناٹ آؤٹ ۱۳؍رن) کریز پر موجود تھے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز، شمر جوزف، الزاری جوزف اور جسٹن گریویز نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
ویسٹ انڈیز کے گیند بازوں نے آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں۵۶ء۵؍ اوورس میں۱۸۰؍رن کے اسکور تک سمیٹ دیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں شائی ہوپ (۴۸؍رن) اور کپتان روسٹن چیز (۴۴؍رن) کی بدولت ۱۹۰؍ رن بنائے اور پہلی اننگز میں۱۰؍ رن کی برتری حاصل کی تھی۔