• Mon, 01 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

روہت شرما کے بعد کون ہوگا ون ڈے کپتان ، بی سی سی آئی نے اشارہ دیا

Updated: August 22, 2025, 7:01 PM IST | New Delhi

ٹیسٹ اور ٹی۲۰؍ سے ریٹائرمنٹ کے بعد روہت شرما اور وراٹ کوہلی فی الحال ون ڈے کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ دونوں کھلاڑی اکتوبر میں آسٹریلیا کے دورے پر محدود اوورس کی سیریز میں واپس آ سکتے ہیں۔ حال ہی میں بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے ایّر کو کپتان بنائے جانے کی رپورٹ پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

Rohit Sharma. Photo:PTI
روہت شرما۔ تصویر: پی ٹی آئی

ایشیا کپ۲۰۲۵ء کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایشیا کپ کے لیے منتخب کی گئی اس ٹیم میں شریاس ایّر کے نام کی عدم موجودگی پر شائقین اور کرکٹ لیجنڈز بھی کافی حیران تھے۔ اس کے ساتھ ہی کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ روہت شرما کے بعد شریاس ایّر کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنایا جا سکتا ہے۔تاہم بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سائکیا نے ان دعوؤں کو مسترد کردیاہے۔ ہندوستان ٹائمز سے بات چیت میں انہوں نے واضح طور پر کہا کہ روہت شرما کے بعد شریاس ایّر کو ون ڈے کی کپتانی دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
ون ڈے کا کپتان کون ہو سکتا ہے 
ہندوستان ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے سائیکیا نے کہاکہ ’’یہ میرے لیے بھی خبر ہے، ایسی کوئی بحث نہیں ہوئی ہے۔‘‘ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سلیکشن میٹنگ سے وابستہ دیگر حکام نے بھی مستقبل میں ایّر کو کپتان بنائے جانے کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ بی سی سی آئی کے ایک اور عہدیدار نے کہا کہ ’’شبھ من گل کی ون ڈے اوسط ۵۹؍ ہے اور وہ اس وقت ٹیم کے نائب کپتان بھی ہیں، حال ہی میں انہیں ٹیسٹ کپتان بنایا گیا ہے، جہاں انہیں کامیابی بھی ملی ہے۔ قیادت سنبھالنے کے لیے ان کی عمر بھی درست ہے، اس لیے مستقبل میں ون ڈے ٹیم کی کپتانی کرنا ان کے لیے ایک فطری قدم ہوگا۔‘‘

یہ بھی پڑھیے:گوہر سلطانہ کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوش

روہت-وراٹ کب میدان میں نظر آئیں گے؟
ٹیسٹ اور ٹی ۲۰؍ سے ریٹائرمنٹ کے بعد روہت شرما اور وراٹ کوہلی فی الحال ون ڈے کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ دونوں کھلاڑی اکتوبر میں آسٹریلیا کے دورے پر محدود اوورس کی سیریز میں واپسی کر سکتے ہیں۔  دونوں کھلاڑیوں کے مستقبل کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ سلیکٹرس فٹنیس اور ذہنی تیاری کے حوالے سے اپنی گفتگو میں کیا نتیجہ اخذ کرتے ہیں۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سلیکشن کمیٹی کو شک ہے کہ آیا روہت شرما کا فارم اور فٹنیس اکتوبر-نومبر۲۰۲۷ء میں ہونے والے اگلے ون ڈے ورلڈ کپ تک برقرار رہے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK