• Wed, 03 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گوہر سلطانہ کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوش

Updated: August 22, 2025, 5:37 PM IST | New Delhi

ہندوستان کی بائیں ہاتھ کی اسپنر گوہر سلطانہ نے تمام طرز کے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انہوں نےاپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

Gauhar Sultana. Photo:INN
گوہر سلطانہ۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کی بائیں ہاتھ کی اسپنر گوہر سلطانہ نے تمام طرز کے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے سلطانہ نے کہاکہ   ہندوستان  کی نمائندگی کرنا میرے لیے  قابل فخررہا  ہے۔ میدان میں ہر وکٹ، ہر ڈائیو، ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ   ہنسی مذاق  نے مجھے اس سطح کا کرکٹر اور انسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:بی سی سی آئی دو سلیکٹرس کو باہرکا راستہ دکھائے گا

گوہر سلطانہ نے ہندوستان کے لیے۵۰؍ ون ڈے اور۳۷؍ بین الاقوامی ٹی ۲۰؍ میچ کھیلے تھے۔  انہوں  نے ون ڈے کرکٹ میں ۳۹ء۱۹؍ کے اوسط سے  مجموعی ۶۶؍ وکٹ لئے۔ سلطانہ  نے اپنے کریئر کا آغاز ۲۰۰۸ءمیں کیا تھا، آخری بار اپریل۲۰۱۴ء میں ہندوستان  کی نمائندگی کی تھی۔ وہ۱۰؍ سال بعد ۲۰۲۴ء میں ویمنز پریمیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے ذریعے ٹاپ لیول کرکٹ میں واپس آئیں  اور ۲۰۲۵ء کے ایڈیشن میں بھی کھیلیں۔ اس فارمیٹ میں۵۰؍  وکٹ لینے والی کسی بھی خاتون ہندوستانی بولرکا یہ تیسرا بہترین بولنگ اوسط ہے۔
 سلطانہ نے۲۰۰۹ء اور ۲۰۱۳ء میں مجموعی طور پر۲؍ ون ڈے ورلڈ کپ کا بھی حصہ رہیں ، جس میں انہوں نے۱۱؍ میچوں میں۵۸ء۳۰؍کے اوسط سے مجموعی  ۱۲؍ وکٹ حاصل کئے۔  انہوں  نے۲۰۰۹ء اور ۲۰۱۴ء کے درمیان کل ۳؍ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ بھی کھیلے، جس میں انہوں  نے ۸۱ء۵؍کی اکانومی ریٹ  سے ۷؍ وکٹ حاصل کئے۔ اتنے عرصے تک اعلیٰ سطحی کرکٹ سے دور رہنے کے باوجود، انہیں۲۰۱۴ء کے ڈبلیو پی ایل سیزن سے قبل یوپی واریرس    اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ اس سیزن میں انہوں نے دو میچوں میں مجموعی طور پر ۵؍ اوورس کئے  لیکن کوئی وکٹ نہیں ملا۔ اگلے سیزن میں انہوں  نے یوپی کی ٹیم  کے لیے دو میچ کھیلے لیکن انہوں  نے صرف ایک ہی اوورکیا۔ یہ بھی بتاتے چلیں کہ۳۷؍ سالہ سلطانہ بی سی سی آئی کی لیول۲؍ کی کوچ بھی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK