Inquilab Logo

کیا کرسٹیانو رونالڈو اپنی والدہ کی خواہش پوری کر پائیںگے؟

Updated: September 24, 2021, 2:07 PM IST | Agency | London

پرتگال کے اسٹار کھلاڑی کی والدہ چاہتی ہیں کہ ان کا بیٹا دوبارہ اسپورٹنگ لزبن کیلئے کھیلے

 Portugal star Cristiano Ronaldo with his mother.Picture:INN
پرتگال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اپنی والدہ کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

پرتگال کے اسٹار فٹبال کھلاڑی کرسٹیانورونالڈو کی والدہ نے اپنے بیٹے کے تعلق سے ایسی خواہش کا اظہار کیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف کرسٹانو رونالڈو بلکہ ان کے مداحوں کو بھی کافی غور و فکر کرنی پڑےگی۔ رونالڈو کی والدہ ڈولوریس اویرو کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا بیٹا دوبارہ اسپورٹنگ لزبن کےلئے کھیلے۔ ڈولوریس نےکہا کہ’’میں چاہتی ہوں کہ رونالڈو ایک بار پھر اسپورٹنگ لزبن کے ساتھ جڑ جائے۔میں چاہتی ہوں کہ میرے اس دنیا سے انتقال  سے قبل اسے اسپورٹنگ لزبن کےلئے کھیلتے ہوئے دیکھ سکوں۔‘‘انہوںنے مزید کہا کہ اگر کرسٹایانو رونالڈو اسپورٹنگ لزبن کےلئے نہیں کھیل سکتے تو کم از کم ان کے بیٹے کو اسپورٹنگ کیلئے کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہوں۔انہوںنے کہا کہ رونالڈو کا بیٹا جسے وہ جونیئر رونالڈو کہہ کر پکارتی ہیں، جس عمر میں ہے اس عمر میں وہ اپنے والد سے بہتر کھیل رہا ہے۔کرسٹیانو رونالڈو کے پاس بچپن میں کوئی کوچ نہیں تھا لیکن وہ اب اپنے بچوں کی تربیت کر رہے ہیں جواچھی بات ہے۔ واضح رہے کہ ۳۶؍سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے فٹبال کریئر کا آغاز ۱۹۹۷ء میں ۱۲؍ سال کی عمر میں اسپورٹنگ لزبن کے ساتھ کیا تھا۔وہیں ان کا انتخاب یوتھ ٹیم اور اس کے بعد سینئر ٹیم میں ۲۰۰۲ء میں ہوا تھا۔ایک سال بعد کرسٹانو رونالڈو مانچسٹر یونائٹیڈ میں شامل ہوگئے تھے۔۲۰۰۹ ءمیں وہ ریئل میڈرڈ میں شامل ہوئے اور اس کے بعد ۲۰۱۸ء میں یووینٹس ٹیم میں چلے گئے۔وہاں سے گزشتہ ٹرانسفر مارکیٹ سیزن میں انہوںنے دوبارہ مانچسٹر یونائٹیڈ میں شمولیت اختیار کر لی۔
 رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا
 اسٹار فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے کمائی کے معاملے میں ارجنٹائنا کے لیونل میسی کو پچھاڑ دیا ہے۔۲۰۲۱ء میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑی ہونے کا اعزاز رونالڈو نے حاصل کر لیا۔فوربس میگزین کے مطابق رونالڈو نے ۲۲۔۲۰۲۱ء سیز میں ۱۲۵؍ملین ڈالر (تقریباً ۹۲۳؍کروڑ روپے)کمائیںگے جبکہ لیونل میسی ۱۱۰؍ملین ڈالر(قریب۸۱۲؍کروڑ روپے) کما سکیں گے۔تیسرے نمبر پر برازیل کے نیمار ہیں جوموجودہ سیزن میں ۷۰۱؍کروڑ روپے کمائیںگے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK