• Mon, 09 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سرمائی اولمپکس :افتتاحی تقریب میں علامتی تنازع، سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان

Updated: February 09, 2026, 9:21 PM IST | Milan

اٹلی کے شہروں میلان اور کورتینا میں منعقدہ ۲۰۲۶ء کے سرمائی اولمپکس کاآغاز ایک بڑے تنازع کے ساتھ ہوا ہے۔ جہاں ۶؍ فروری کو ہونے والی رنگا رنگ افتتاحی تقریب نے دنیا کو مسحور کیا، وہیں سوشل میڈیا پر تقریب کے ایک مخصوص حصے کو لے کر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

Winter Olympics.Photo:INN
سرمائی اولمپکس۔ تصویر:آئی این این

اٹلی کے شہروں میلان اور کورتینا میں منعقدہ ۲۰۲۶ء کے سرمائی اولمپکس کاآغاز ایک بڑے تنازع کے ساتھ ہوا ہے۔ جہاں ۶؍ فروری کو ہونے والی رنگا رنگ افتتاحی تقریب نے دنیا کو مسحور کیا، وہیں سوشل میڈیا پر تقریب کے ایک مخصوص حصے کو لے کر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ صارفین نے تقریب میں استعمال ہونے والے بعض نقش و نگار کو’’شیطانی علامتوں‘‘ سے تشبیہ دیتے ہوئے اسے ایک عالمی بحث میں تبدیل کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں ایک مخصوص لمحے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ناقدین کا دعویٰ ہے کہ جب معروف ڈیزائنر مارکو بالیچ کا تیار کردہ متحرک مشعل دان مکمل طور پر کھلتا ہے تو وہ ایک الٹے ستارے یا پنٹا گرام کی شکل اختیار کر لیتا ہے، جسے خفیہ یا شیطانی نظریات سے منسوب کیا جاتا ہے۔ صارفین کی ایک بڑی تعداد کا ماننا ہے کہ ڈیزائن میں استعمال ہونے والی دہری روشنی اور ساخت دراصل ’’سب کے سامنے چھپائے گئے‘‘ مخصوص پیغامات ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ہند۔پاک ورلڈ کپ میچ: حتمی فیصلہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کریں گے

بڑھتے ہوئے ہنگامے کے پیشِ نظر اولمپک منتظمین اور آرٹسٹک ڈائریکٹرز نے فوری طور پر وضاحت جاری کی ہے۔ آفیشل نوٹس کے مطابق، ڈیزائن کا مقصد کسی شیطانی نظریے کی تشہیر نہیں بلکہ۱۴؍ ویں سے ۱۶؍ ویں صدی کے ’’نشاۃِ ثانیہ‘‘ کے دور کی جیومیٹری اور لیونارڈو ڈا ونچی کی فنی باریکیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔ ڈائریکٹرز کا کہنا ہے کہ اس ساخت کا اصل مقصد انسانی جدت، فطرت اور باہمی ہم آہنگی کے تسلسل کو ظاہر کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:نئے مالی سال میں ہندوستان کی جی ڈی پی ۴ء۶؍ فیصد سےبڑھنے کا امکان

بائرن میونخ کی ہوفن ہائم کے خلاف بڑی فتح
جرمن فٹبال لیگ ’’بنڈس لیگا‘‘ میں بائرن میونخ نے ایک بار پھر اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔ ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں بائرن میونخ نے ہوفن ہائم کو ۱۔۵؍ گول  کے بڑے مارجن سے عبرتناک شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔ مسلسل دو ناکامیوں کے بعد دباؤ کا شکار ٹیم نے اس شاندار واپسی کے ذریعے ناقدین کو خاموش کر دیا اور لیگ میں ۶؍ پوائنٹس کی برتری دوبارہ حاصل کر لی۔  ۱۷؍ویں منٹ میں ہوفن ہائم کے کھلاڑی کیون آکپوگوما کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا، جس کا بائرن نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ اسٹار اسٹرائیکر ہیری کین نے پنالٹی پر گول کر کے برتری دلائی اور وقفے سے قبل ایک اور پنالٹی اسکور کر کے ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی۔ لوئیس ڈیاز نے میچ میں غیر معمولی کھیل پیش کیا اور لگاتار تین گول کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی ۔بائرن میونخ کی یہ ۳؍میچوں میں پہلی کامیابی ہے، جس نے ٹیم کے مورال کو بلند کر دیا ہے۔ دوسری جانب ہوفن ہائم کو ۱۰؍ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا خمیازہ بھگتنا پڑا اور اب انہیں اگلے میچوں میں اپنی دفاعی لائن پر توجہ دینے کی ضرورت ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK